تربت،کیچ میںزبیدہ جلال روڈ پر انسانی اسمگلنگ کوشش ناکام بنادی گئی

تربت پولیس نے 5 غیر ملکی باشندوں گرفتار کر لیئے،پانچوں غیر ملکی باشندوں کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے،

پیر 15 جولائی 2019 22:33

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) کیچ میںزبیدہ جلال روڈ پر انسانی اسمگلنگ کوشش ناکام بنادی گئی،تربت پولیس نے 5 غیر ملکی باشندوں گرفتار کر لیئے،پانچوں غیر ملکی باشندوں کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے،حراست میں لیئے گئے باشندوں کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تربت سٹی عبدالستار دشتی کے مطابق ایس ایس پی کیچ میر حسین لہڑی کی ہدایت پر پولیس نے زبیدہ جلال روڈ پر ناکہ بندی کے دورہ ایک بس سے تلاشی کے دوران پانچ غیر ملکی باشندوں کو حراست میں لے لیا جو غیر قانونی طریقے سے مکران کے راستے ایران اور خلیجی ممالک میں جانے کی کوشش کررہے تھے تفتیش سے پتا چلا کہ غیر ملکی باشندوں کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں