انجینئرز گرینڈ الائنس بلوچستان کا اپنے مطالبات کے حق میں تربت پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

منگل 16 جولائی 2019 23:21

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2019ء) انجینئرز گرینڈ الائنس بلوچستان کا اپنے مطالبات کے حق میں تربت پریس کلب کے سامنے مظاہرہ ،مظاہرین کا نعرے بازی، انجینئر ز گرینڈ الائنس نے اپنے مطالبات کے حق میں تربت شہر میں ایک ریلی نکالی ،ریلی میں شامل انجینئرز کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے جن پر انکے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے، ر یلی شہر کے شاہرائوں پر گشت کرتا ہوا، تربت پریس کلب کے سامنے پہنچا جہاں پر انجینئرزمظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی اور کہاکہ بلوچستان میں انجینئرز سب سے زیادہ بدحالی کا شکار ہیں تعلیم یافتہ انجینئرز کو بے روز گار رکھنا زیادتی ہے اعداد وشمار کے مطابق اس وقت بلوچستان میں تقریبا 7000 انجینئرز بے روز گار ہیں جبکہ کئی کنٹریکٹ بیس پر ہیں انھوں نے کہا کہ انجینئرز کی خالی اسامیوں پر صرف انجینئرز کو تعینات کیا جائے ،انجینئرز کیلئے ٹیکنیکل الائنس ،سروس اسٹرکچر،فنکشنل اتھارٹی،بی ڈی اے کے کنٹرکٹ انجینئرز کو مستقل کیا جائے اور انکی وقار کو بحال کیا جائے انھوں نے کہا بے روز گار انجینئرز اوورایج ہورہے ہیں جبکہ کنٹریکٹ انجینئرزکو مستقل نہ کرنا انکے ساتھ ناانصافی ہے اس مہنگائی کے دور میں انکو انکی محنت کے مطابق تنخواہ اور دیگر سہولیات نہ دینا ستم ظریفی اور انکی حق تلفی ہے اس حق تلفی کے خلاف انجینئرز گرینڈ الائنس بلوچستان خاموش نہیں بیٹھے گی اپنے حق کیلئے احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرنے سے پہلے حکومت ہمارے جائز مطابات پوری کرے جو کہ ہمارا بنیادی حق ہے۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں