اہل حدیث یوتھ فورس کیچ کا مشاورتی اجلاس

نوجوانوں کی فکری اور نظریاتی تربیت کے حوالے سے غور وحوض کیاگیا

بدھ 17 جولائی 2019 22:55

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2019ء) اہل حدیث یوتھ فورس کیچ کا مشاورتی اجلاس گزشتہ روز دشتی بازار ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں نوجوانوں کی فکری اور نظریاتی تربیت کے حوالے سے غور وحوض کیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلعی صدر مولانا اعجازالحق بلوچ نے کہاکہ اہل حدیث یوتھ فورس نوجوانوں کی دینی اور فکری تربیت کرنے کیساتھ ساتھ انہیں معاشرے کی بہتری کیلئے بھی تربیت کریگا تاکہ وہ معاشرے میں ایک قائدانہ کردار ادا کرسکیں اور نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی مایوسیوں کا خاتمہ کرسکیںاس وقت نوجوانوں کو مختلف مسائل کاسامنا ہے جسکی وجہ سے ہمارے معاشرے میں نوجوانوں میں خودکشی کارجحان بڑھتا جارہاہے، خودکشی اسلامی تعلیمات میں حرام ہے اور ایسے شخص کیلئے آخرت میں وعید سنائی گئی ہے،انہوں نے کہاکہ ایسے واقعات سے چشم پوشی اختیار کرکے اپنے آپکو بری الذمہ نہیں کرنا چاہیے بلکہ ایسے واقعات کے اسباب وعوامل کیلئے ہمیں غور وفکر کرنا ہوگا اور نوجوانوں کو اسلامی تربیت دینا ہوگا تاکہ وہ وقت اور حالات کا مقابلہ کرنے کی سکت اپنے اندر پیدا کرسکیں اور مایوسیوں کا شکار نہ بنیں،اجلاس کی توسط سے انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ وفاقی ملازمتوں میں بلوچستان کے چھ فیصد کوٹے پر عملدرآمد کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے اور بلوچ نوجوانوں کو وفاقی ملازمتوں میں مواقع فراہم کرے تاکہ وہ ملک وقوم کی خدمت کرسکیں.اجلاس میں یوسف محمد حسنی، سعد احمد، ساجدسلفی،ودیگر نے شرکت کیا جبکہ آخر میں اہل حدیث ہوتھ فورس کی تنظیم سازی کے حوالے سے فیصلے کرتے ہوئے ضلعی صدر نے ڈھنک یونٹ کیلئے شھنواز شیخ کو زمہ داری دیتے ہوئے اسے صدر منتخب کیا۔

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں