تربت:اسسٹنٹ کمشنر تربت خرم خالد کی سربراہی میں انتظامیہ کا شہر کی دکانوں، ریسٹورنٹ اور ہوٹلوں پر چھاپہ، قیمتیں اور صفائی کا نظام چیک کیا

منگل 15 اکتوبر 2019 22:19

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) اسسٹنٹ کمشنر تربت خرم خالد کی سربراہی میں انتظامیہ کا شہر کی دکانوں، ریسٹورنٹ اور ہوٹلوں پر چھاپہ، قیمتیں اور صفائی کا نظام چیک کیاچیف آفیسر تربت شعیب ناصر اور رسالدار میجر لیویز سماعیل خالق بھی ان کے ہمراہ تھے اے سی تربت خرم خالد کی سربراہی میں انتظامیہ کی ایک ٹیم نے لیویز فورس کے ہمراہ شہر کا معائنہ کرتے ہوئے دکانوں، ٹیلوں اور ریسٹورنٹ سمیت ہوٹلوں میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اور اشیاء کی قیمتیں بھی چیک کیںاس دوران کئی ریسٹورنٹ اور ہوٹلوں میں صفائی کا طریقہ کار ناقص تھا جس پر انہیں سختی سے متنبہ کیاگیا کہ کھانے کی اشیاء میں صفائی کا لازمی انتظام کریں اگر کسی ہوٹل مالک نے احتیاط سے کام نہیں لیا تو ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اے سی تربت خرم خالد نے بتایاکہ شہر میں صفائی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کیچ خواجہ زیشان سکندر کے واضح ہدایات موجود ہیں جن کی روشنی میں انتظامیہ چھاپہ لگاتی ہے تاکہ ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ میں کھانوں کا معیار اور صفائی چیک کریں اس کے علاوہ ٹھیلوں اور ریڑھی والوں سمیت پھل فروٹ اور دیگر اشیاء کی قیمتوں کا تعین بھی کرتے ہیں اگر کہیں پر گراں فروشی کی میں ملوث کوئی پایا گیا تو ان کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا۔اس دوران چیف افیسر میونسپل کارپوریشن تربت شعیب ناصر اور رسالدار میجر لیویز فورس سماعیل خالق بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں