بلوچستان عوامی پارٹی کے وزراء اپنی توجہ تربت سٹی پر بھی مرکوز کریں تربت سٹی کو بے یارو مدد گار نہ چھوڑا جائے،میر ظاہر علی

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:57

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما میر ظاہر علی نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے وزراء اپنی توجہ تربت سٹی پر بھی مرکوز کریں تربت سٹی کو بے یارو مدد گار نہ چھوڑا جائے عدم توجہی کی وجہ سے پارٹی کارکنان میں مایوسی کی لہر پیدا ہوگئی ہے اسکو دور کیا جائے پارٹی مخالفین کو ٹھیکے اور نوکریاں نوازنے سے حقیقی ورکرز کی حق تلفی ہے اسکا ازالہ کیا جائے بصورت دیگر نظرانداز ورکروں کے ساتھ مل کر اپنے سیاسی راہو ں کا تعین کریں گے یہ بات انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ تربت سٹی کیچ کا دل ہے جہاں پر امن و امان کا مسلہ اور دیگر مسائل حل طلب ہیں انکی طرف توجہ نہ دینا بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابی منشور کی خلاف ورزی ہوگی جسے بلوچستان عوامی پارٹی کے نظریاتی کارکنان ہر گز برداشت نہیں کریں گے پارٹی وزراء کارکنوں میں پائی جانے والی تشویش کے خاتمے کیلئے اپنی اصلاح کریں انھوں نے کہا کہ بڑے افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ پارٹی کے وہ کارکنان جھنوں نے پارٹی کیلئے شب روز قربانیاں دے کر اس امید پر بیٹھے ہیں کہ کب انکے امیدوں کا سورج طلوع ہوگا شاہد ہمارے وزراء اس امر سے انجان ہوکر ماضی کی سیاسی روایتوں پر عمل پیرا ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے انھوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے وزراء صرف اپنے اپنے حلقوں تک محدود نہ ہوں تربت سٹی کے مسائل بھی مسائل حل کیئے جائیں ایسا نہ ہوں کہ تربت سٹی کا حلقہ جو سیاسی اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے ہمارے ہاتھوں سے نکل جائے اس حلقے میں ہمارے کارکناں نے انتھک کوششوں کے بعد اپنا مضبوط سیاسی قلعہ بنانے میں کامیابی حاصل کیا ہے پارٹی لیڈروں کی عدم توجہی سے ہمارا یہ سیاسی قلعہ ریت کا ڈھیر ثابت ہوسکتا ہے جس کا خمیازہ پارٹی لیڈروں اور ورکروں کو بگھتنا ہوگی انھوں نے کہا کہ ہم بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی و مرکزی وزرء و نمائندوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بخدا پارٹی کے مخلص اور نظریاتی کارکنوں کے جزبات سے کھلواڈ نہ کیا جائے اور انکے قربانیوں کی قدر کرکے انکا جائز حق دیا جائے جس کے وہ منتظر ہیں ۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں