کرونا ایک عالمی وبا ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ، عبیداللہ بلوچ

میڈیسن ابھی تک تیار نہیں کیا گیا ہے اس سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاطی تدابیر اور صفائی کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے، ایڈمنسٹریٹر تربت

جمعرات 9 اپریل 2020 00:18

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2020ء) میونسپل کارپوریشن تربت کے چیف آفیسراورایڈمنسٹریٹر تربت عبیداللہ بلوچ نے کہا ہے کہ کرونا ایک عالمی وبا ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جسکا میڈیسن ابھی تک تیار نہیں کیا گیا ہے اس سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاطی تدابیر اور صفائی کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے کوروناوائرس کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ کورونا ایک عالمی وباء ہے جس کی ویکسین ابھی تک موجود نہیں،صرف احتیاط اسکاعلاج ہے،شہریوں کوکوروناوائرس سمیت دیگربیماریوں سے بچانے کیلئے میونسپل کارپوریشن تربت کاعملہ،اسپرے اور صفاہی میں مصروف ہے،لوکل گورنمنٹ اورکارپوریشن کی جانب سے بازار،ہسپتال،میڈیکل اسٹورز، دفاتر،سرکاری رہائشگاہوں میں ڈس انفیکشن اسپرے اورمیونسپل کارپوریشن کے علاقوں میں فوگنگ اسپرے اور صفائی مہم بھی جاری ہے،کورونا وائرس کے ممکنہ خطرے سے بچاؤ کیلئے تربت بازار کے مختلف اہم مقامات پر پانی سے بھرے ڈرم اور ہینڈواش رکھنے کا پلان بنایا ہے،تاکہ شہری بازارمیں سوداسلف کے بعداپنی ہاتھ دھوکرجائیں،چیف آفیسرعبیدبلوچ نے عوام سے اپیل کی کہ کوروناوائرس کی میڈیسن ابھی تک موجود نہیں ہے، اس لئے احتیاط کریں اور گھرمیں رہیں بلاضرورت باہرنہ نکلیں،بلاوجہ سیر و تفریح اورپکنگ آپکے ساتھ ساتھ آپکی فیملی اور معاشرے کے دوسرے افراد کیلئے خطرے کا باعث بن سکتا ہے اور صفائی نصف ایمان ہے،صاف ستھرائی لازمی ہے۔

(جاری ہے)

شہری ہاتھ دھونے،کسی سے ہاتھ ملانے یا سوداسلف کے بعد سنیٹائیزراستعمال کیا کریں، انہوں نے علاقہ وائز صفائی اورکچرہ اٹھانیکاسلسلہ جاری ہے،اپنے گھروں کے گلیوں میں ایک ہی جگہ پرکچرہ رکھیں تاکہ میونسپل کارپوریشن کے عملے کواٹھانے میں آسانی ہو، شہر کے مختلف علاقوں مچھر اسپرے کا عمل بھی شروع کیا گیا ہے تاکہ ڈینگی اور ملیریا پھیلانے والے مچھروں کا خاتمہ کیا جاسکے۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں