عوام کے حقیقی نمائندے وہ ہوتے ہیں جو اس مصیبت کی گھڑی میں عوام کے درمیان موجود ہوں،طارق ولی

جمعرات 9 اپریل 2020 00:18

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی گوادر کے رہنما طارق ولی نے کہا ہے کہ عوام کے حقیقی نمائندے وہ ہوتے ہیں جو اس مصیبت کی گھڑی میں عوام کے درمیان موجود ہوں مصیبت کے وقت روپوش ہونے والوں کا پول کھل چکا کورونا وائرس نے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کردیا وقت نے ثابت کردیا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے لیڈر عوام کے حقیقی لیڈر ہیں جس کی واضح مثال ہردل عزیز عوامی لیڈر میر عبدالروف رند ہیں جو اس مصیبت کی گھڑی میں عوام کی حال پرسی کیلئے اپنے حلقے میں پہنچے ہیں جبکہ دوسرے لیڈر لاک ڈاون کو جواز بنا کر عوام سے روپوشی اختیار کرچکے ہیں انھوں نے کہا کہ میر عبدالروف رند نے بحِیثیت کورآرڈینیٹر سی ایم بلوچستان علاقے کی ترقی اور عوام کی خدمت کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں ماضی میں اسکی مثال نہیں ملتی ہے اگر ہمارا ہر لیڈر اسی طرح اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرے تو عوام میں پائی جانے والی احساس محرومیوں کا خاتمہ ہوسکے گا انھوں نیکہا کہ میر عبدالروف رند شیر مکران محترم میر محمد علی رند کے فرزند ہیں اگر انکے اندر عوامی خدمت کا جزبہ ہے وہ قدرتی طور پر انکے اندر موجود ہے جھوٹ اور دکھاوے کی سیاست سے اسکا دور کا واستہ نہیں ہے جو نام نہاد لیڈر عوامی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے بلند بانگ دعوے کرکے تھکتے نہیں آج وہ کورونا کے ڈر سے اپنے بال بچوں کے ساتھ آئیسولیشن میں ہیں انھوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی پر تنقید کرنے والوں کا پول کھل چکا ہے انکے لیئے یہی بہتر ہے کہ وہ اپنی کوتھائیوں کا اعتراف کرکے آئندہ کسی بھی نشست پر الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کریں۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں