ٓتربت کے بر طرف اساتذہ کرام کی بھوک ہڑتال آٹھ روز جی ٹی اے کی یقین دہانی پر اختتام پذیر

اتوار 21 جون 2020 20:35

uتربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2020ء) تربت کے بر طرف اساتذہ کرام کی بھوک ہڑتال آٹھ روز جی ٹی اے کی یقین دہانی پر ختم کر دی گئی ،گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن بلوچستان کے صوبائی نائب صدر محمد خان نوشیروانی نے سیکرٹری تعلیم ثانوی بلوچستان اورڈپٹی کمشنرکیچ کی حمایت و یقین دہانی کی بنیادپر بھوک ہڑتال پر بیٹھے اساتذہ کرام کو جوس پلا کر ہڑتال ختم کرا دی، جی ٹی اے کے صوبائی سینئرنائب صدر محمد خان نوشیروانی ، جی ٹی اے کے ضلعی صدر حاجی مراد بخش بلوچ ، ضلعی سینئر نا ئب صدر ماسٹر محمد اقبال بلوچ اور تنظیم کے دیگر رہنمائوں نے تربت بھوک ہڑتالی کیمپ جاکر برطرف اساتذہ کر ام سے ملاقات کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ برطرف اساتذہ کرام کے مسئلے پر جی ٹی اے خصوصی توجہ د ے رہی ہے اور اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر کیچ ریٹائرڈ میجر محمد الیاس کبزئی سے جی ٹی اے کے رہنمائوں نے ملاقات کی ہے اور برطرف اساتذہ کرام کے مدعے کو اٹھایا اور ڈی سی کیچ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اساتذہ کرام کی تصدیق کے بعد سیکرٹری ایجوکیشن ثانوی بلوچستان کو اساتذہ کی بحالی کے لییRecommandation بھیج دیں گے انہوں نے کہا برطرف اساتذہ کرام مطمئن رہیں جی ٹی اے انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی اور یہ مسئلہ اب صرف برطرف اساتذہ کا مسئلہ نہیں بلکہ جی ٹی اے کا مسئلہ جسے منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے ، اس موقع پر محمد خان نوشیروانی نے کہا کہ برطرف اساتذہ کرام ڈی سی آفیس میں جاکے اپنی تصدیق کروائیں اس کے بعد جی ٹی اے مسئلے پر غورو خوص کرئے گی اور امید یہی ہے کہ موجودہ سیکریٹری ایجوکیشن غلام علی بلوچ جو کہ ایک ایماندار انسان ہیں وہ اس اہم مدعے پر احکامات صادر کریں گے ، ایک سوال کے جواب میں محمد خان نوشیروانی نے کہا کہ اگر اساتذہ کو اس دفعہ بھی بحال کرنے سے لیت و لعل کی پالیسی اختیار کی گئی تو 15جولائی کوجی ٹی اے کے کونسل اجلاس میں اساتذہ کے مسئلے کو اٹھانے کا فیصلہ لے گی ، ضرورت پڑی بلوچستان بھرمیں احتجاج کیاجائیگا،اس موقع پر ضلعی صدر جی ٹی اے کیچ حاجی مراد بخش نے کہا کہ برطرف اساتذہ کرام معزز ٹیچر ہیں ان کی بحالی کے لیے اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لائیں گے ، انہوں نے کہا کہ برطرف اساتذہ جی ٹی اے سے الگ نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ ڈی سی کیچ نے جی ٹی اے کو یقین دلایا ہے کہ وہ مسئلے کے لیے انتھک کوششیں کریں گے اور مسئلے کا سیکریٹری ایجوکیشن کی مشاورت سے کوئی نا کوئی حل نکالا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ اب یہ مسئلہ جی ٹی اے کا ہے اور جی ٹی اے مسئلے کے حل تک کردار نبھائے گی ۔

(جاری ہے)

بھوک ہڑتال کے اختتام پر برطرف اساتذہ کرام کی نمائندگی کرتے ہوئے،برطرف ٹیچرزایکشن کمیٹی کی رہنمائوں سینئر ٹیچر میڈم رشیدہ بلوچ اورفوکل پرسن غلام نبی بلوچ نے جی ٹی اے ،دیگرگورنمنٹ ایمپلائیزتنظیموں، سول سوسائٹی ، سیاسی پارٹیوں اوردیگرمکاتب فکرکے افراداورشخصیات کے مثبت کردار اور دوران بھوک ہڑتال ،کیمپ میں یکجہتی اورمظاہروںمیں شرکت کرکے ہماری حمایت کااعلان کیا،اوروزیراعلی بلوچستان کے کوآرڈنیٹرمیرعبدالرئوف رند ،ڈپٹی کمشنرکیچ میجرالیاس کبزئی کی بحالی کیلئے کوششوں وحمایت کرنے پرانکے بھی تہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہیں۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں