ٰ ضلع کیچ کے برطرف ٹیچرزکو بحال کروانے کیلئے ڈپٹی کمشنرکیچ کی آمدگی خوش آئندہے،غلام نبی بلوچ

اتوار 21 جون 2020 20:35

E تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2020ء) ضلع کیچ کے برطرف ٹیچرزکو بحال کروانے کیلئے ڈپٹی کمشنرکیچ کی آمدگی خوش آئندہے،ان سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔ ٹیچرزایکشن کمیٹی کے فوکل پرسن غلام نبی بلوچ نے اپنے اظہارتشکربیان میں کہاہے کہ گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن بلوچستان ، وطن ٹیچرزایسوسی ایشن کیچ، دیگرگورنمنٹ ایمپلائیزوسماجی تنظیموں، آل پارٹیزکیچ، سول سوسائٹیز،میڈیا اور سیاسی پارٹیوں نے آٹھ دنوں سے بھوک ہڑتالی کیمپ ومظاہروں میں شرکت کرکے اس مشکل گھڑی میں ہم سے یکجہتی کرکے بحالی کی زبانی اوربیانی کی شکل حمایت کی ،اس دوران بھوک ہڑتال کیمپ میں یکجہتی کیلئے آنے والے دیگرتمام مکاتب فکرکے افراد وشخصیات کا بھی تہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیراعلی بلوچستان کے کوآرڈنیٹرمیرعبدالرئوف رند، سیکرٹری تعلیم ثانوی بلوچستان غلام علی بلوچ،ڈپٹی کمشنرکیچ میجرالیاس کبزئی ، جی ٹی اے کے صوبائی نائب صدرمحمدخان نوشروانی اورضلعی صدرحاجی مرادبخش کی خصوصی طورپرانکے مثبت کردار پر انکا شکریہ ادا کیااورکہاکہ انہی کی حوصلہ افزاء کوششوں اوریقین دہانیوں کی وجہ سے ہم نے غیرمعینہ یعنی ملازمت کی بحالی تک جاری بھوک ہڑتال اورمظاہرے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے،امیدہے معززشخصیات اورافسران اپنے وعدے وفاکرکے اگست 2019کے مہینے برطرفی کی مہینے کی بنیاد پرہماری ملازمت کی بحالی اورپچھلے 10مہینوں کی تنخواہیں جاری کرواکرمشکورفرمائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں