-تربت میں مین روڈ پر بم دھماکہ،1مقامی شخص جاں بحق، 5 سیکیورٹی اہلکارسمیت 11 افراد زخمی،

منگل 21 جولائی 2020 23:40

و*تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2020ء) تربت میں مین روڈ پر بم دھماکہ،1مقامی شخص جاں بحق، 5 سیکیورٹی اہلکارسمیت 11 افراد زخمی، سیکیورٹی اہلکار دکان کیسامنے کھڑی اپنی گاڑی میں بیٹھے تھے،دھماکے سی3تین دکانیں جل کرتباہ،دیگر3دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا،بم بلوچستان آٹوز دکان کیسامنے ایک موٹرسائیکل پر نصب تھا،بتایاجاتاہے کہ دکانوں کے مالک حاجی سلیم بلوچ کو کروڑوں روپے کانقصان ہواہے،دھماکے کے بعد قریبی دکانیں دن بھر بند رہیں،سرکاری ذرائع کے مطابق منگل کی صبح دسبجے کے قریب مین روڈ میں بلوچستان آٹوز کے سامنے بم کا زوردار دھماکہ کیا گیا جس سے ایک شخص موقع پر جان بحق 11 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر علاج اور طبعی امداد کے لیئے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

دھماکہ سے آٹوزاور موٹر سائیکل شوروم آگ کی لپیٹ میں آکر مکمل تباہ جبکہمارکیٹ میں موجود قریب دیگر دکانوں کوجزوی نقصان پہنچا۔ واقعہ کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ناکہ بندی کردی اور سڑک کو آمدورفت کے لیے سیل کردیا۔اطلاع کے مطابق بم ایک موٹر سائیکل پر فٹ کیا گیا تھا جن کا ہدف بظاہر قریب کھڑی سیکیورٹی فورس کی دو گاڑیاں تھیں ۔

بم دھماکے میں جاں بحق اور6زخمی ضلع کیچ کے مقامی رہائشی بتائے جاتے ہیں،جن میں امجد علی ولد محمد حسن سکنہ گھنہ جان بحق، محمد سلیم ولد عبدالرشید سکنہ بل نگور، عبید کہ ولد امیر بخش سکنہ بلیدہ،سوبان ولد دینار سکنہ بلوچی بازار تربت، محمد نسیم ولد محمد یعقوب سکنہ آبسر، سلمان ولد محمد انور شاہی تمپ اور شاہ مرید ولد خالد سکنہ دشتی بازار زخمی ہوگئے۔لاش اور زخمیوں کو پولیس نے ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال تربت پہنچایا جہاں پہ ضروری کارروائی کے بعد لاش اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا جبکہ زخمیوں کا علاج کیا جارہا ہی

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں