ژ*موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، جان محمد بلیدی

عوام کے مسائل حل کرنا سلیکٹیڈ کے بس کی بات نہیں، عوام اپنے صفوں میں اتحاد و یکجہتی پیدا کریں، سیکرٹری جنرل نیشنل پارٹی

جمعہ 7 اگست 2020 22:05

لله*تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2020ء) موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے عوام کے مسائل حل کرنا سلیکٹیڈ کے بس کی بات نہیں، عوام اپنے صفوں میں اتحاد و یکجہتی پیدا کریں، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے تربت کا نقشہ دو سال میں تبدیل کردیا تبدیلی سرکار دو سالوں میں کچھ بھی بہتر کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے نیشنل پارٹی کیچ کے ضلعی سیکرٹریٹ میں پارٹی رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کھاکہ کارکن پارٹی کو متحرک و فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں منضم سیاسی جماعت ہی کی جدوجہد سے حقیقی تبدیلی ممکن ہے انھوں کھاکہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوگیا ہے دو سال میں بے روزگاری اور مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے تحت ملک اقتصادی بدحالی کا شکار ہے ملکی کرنسی کی قدر دن بہ دن گرتا جارہا ہے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان تک جا پہنچی ہیں صوبائی حکومت وفاق کے سامنے بے بس ہے وہ بلوچستان کے مفادات کا دفاع نہیں کرپارہا ہے گزشتہ دنوں این ایف سی کے خلاف سینٹ میں وفاقی حکومت نے بل پیش کیا لیکن صوبائی حکومت کے نمائندوں نے ایسے سپورٹ کی جس سے شدید مایوسی ہوئی اسلئے ان سے خیر کی امید رکھنا اپنے اپ کو دھوکے میں رکھنے کے مترادف ہوگا بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال روز بہ روز خراب تر ہوتا جارہا ہے آٹا چینی بحران حکومت و مافیا کی ملی بھگت ہے جس سے غریب و محنت کش عوام برائے راست متاثر ہورہا ہے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سے مختلف یونٹوں کے وفد نے بھی ملاقات کی اور یونٹوں میں ہونے والے سیاسی سرگرمیوں سے آگاہ کیا بی ایس او کے ساتھوں نے بھی مرکزی رہنماء سے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں