تربت،ایس ایس پی کیچ نجیب اللہ پندرانی کی زیر صدارت تقریب

27 پولیس اہلکاروں میں چھ مہینے کی بہترین کارکردگی پر سرٹیفیکیٹ اور نقد انعامات تقسیم

بدھ 12 اگست 2020 23:51

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2020ء) ایس ایس پی کیچ نجیب اللہ پندرانی کی صدارت میں تقریب منعقد ہوئی ،تقریب کے دوران 27 پولیس اہلکاروں میں چھ مہینے کی بہترین کارکردگی پر سرٹیفیکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کیئے گئے ،اس موقع پر ڈی ایس پی عبدالستار رونجھہ،ڈی ایس پی سی ٹی ڈی مکران آصف حلیم بلوچ،ایس ایچ او تربت سٹی روشن بلوچ اور دیگر پولیس افسران موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27 پولیس اہلکاروں میں سرٹیفیکٹ اور نقدانعامات کی تقسیم انکی چھ مہینے کی بہترین کارکردگی اور دوران ڈیوٹی اپنی ذمہ دارکو احسن طریقے سے انجام دہی پر نوزا گیا ہے ان چھ مہینے کے دوران انھوں نے اپنی جرآت سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جو اقدامات کیئے ہیں قابل ستائش ہے عوام کی جان و مال کی تحفظ کیلئے ڈیوٹی پر معمور پولیس کی گشتی موبائل ٹیموںنے کئی جرائم پیشہ ملزمان کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا ہے یہ وہی جرائم پیشہ ملزمان تھے جنھوں نے شہر اور اسکے گرد و نواح میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں سے عوام میں دہشت کا بازار گرم کر رکھا تھا انھوں نے کہا یہ سرٹیفیکیٹ صرف ایک کاغذ کا ٹکڑا نہیں بلکہ انکے لیئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے جو شاہد کسی اہلکار کو نصیب ہو یہ سرٹیفیکیٹ معاشرے میں انکے امیج کو بلند کرے گی اور انکو ہر وقت یہ احساس دلاتی رہے گی کہ انکے کندھوں پر ایک بھاری برقم ذمہ داری ہے انھوں نے کہا کہ یہ خاکی وردی ہمارے جسم پر ہے صرف وردی نہیں ہے ملک و قوم کی شان ہے اور عوام کا اعتماد ہے اس شان و اعتماد کو برقرار رکھنے کیلئے ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو بڑی ایمانداری اور جرآت کے ساتھ سرانجام دینے کی ضرورت ہی

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں