E حکومت نے زورآزمائی سے ملک کے سات سو ملازمین کو یک مشت ملازمتوں سے جبری طور پر فارغ کرکے تاریخ کی بدترین مثال قائم کی ہے ،برطرف ملازمین ریڈیو پاکستان تربت اسٹیشن

اتوار 25 اکتوبر 2020 00:00

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) ریڈیو پاکستان تربت اسٹیشن کے برطرف ملازمین کے ہمراہ آل پارٹیز کیچ کے کنونیئر خالد ولید سیفی کی تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے زورآزمائی سے ملک کے سات سو ملازمین کو یک مشت ملازمتوں سے جبری طور پر فارغ کرکے تاریخ کی بدترین مثال قائم کی ہے جن میں سے دس کا تعلق ریڈیو پاکستان تربت سے ہے آل پارٹیز انکی جبری برطرفی کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے انکی بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں ،انھوں نے کہا کہ تربت ریڈیو ٹرانسمیشن 1981 سے اپنی قومی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام دیتا آرہا ہے حکومت کی اس عمل سے اس پر کاری ضرف لگانے کی کوشش کی گئی ہے حکومت ریڈیو پاکستان کو پروان چڑھانے کے بجائے اس پر قدغن لگارہی ہے حکومتی اس عمل سے سات سو خاندان نان شبینہ کے محتاج بن جائیں گے انھوں نے کہا کہ ملک کو ایک پاگل ذہنی مریض شخص کے حوالے کردیا گیا ہے جس کا کام جھوٹ بولنا رہ گیا ہے،انکاایک کروڑ نوکریاں دینے اور پچاس لاکھ گھر بنانے کا دعویٰ جھوٹ کا پلندی ثابت ہوگیا ہے نوکریاں دینے کے بجائے عوام کے منہ سے ایک وقت کا نوالہ چھین رہا ہے، گھر دینے کے بجائے عوام کو بے گھر کردیا جارہا ہے انھوں نے کہا کہ ملک میں مختلف شعبوں سے ہزاروں ملازمین کو فارغ کیا گیا جس کا تسلسل جاری ہے زیادہ تر غریب خاندان اس ظلم کے شکار ہورہے ہیں ظلم کی اس چکی میں ایک ایجنڈے کے ساتھ غریب عوام کو پھسا جارہا ہے جس کے ا نتہائی گھبیر نتائج برآمد ہوں گے انھوں نے کہاکہ آل پارٹیز کیچ ریڈیو پاکستان تربت کے برطرف ملازمین کو ہر قدم پر ساتھ دینے اور ہر آزمائش پر ہمراہ ہونے کی یقین دہانی کراتی ہے کہ آل آل پارٹیز انکے ساتھ سڑکوں پر نکلنے کیلئے کمربستہ ہے انھوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کے یر شعبے کو تباہ و برباد کرنے کی تھان لی ہے آج ملک کا کوئی بھی ادارہ انکی شر سے محفوظ نہیں ہے ایسی صورت میں عوام کو ایک منظم تحریک کی شکل میں سڑکوں پر نکلنے کی ضرورت ہے اس حکومت سے چھٹکارا پانے کا واحد ذریعہ عوام کی قوت ہے عمران خان کی حکومت استحصالی حکومت ہے جنھوں نے ملک کو تاریخ کے بدترین موڑ پر لاکرکھڑا کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں