نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سیدملابرکت بلوچ پرقاتلانہ حملہ کیخلاف تربت پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

پیر 24 مئی 2021 23:59

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2021ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سیدملابرکت بلوچ پرقاتلانہ حملہ کے خلاف نیشنل پارٹی اوربی ایس اوپجارکی جانب سے پیرکے روزتربت پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرہ سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹرکہدہ اکرم دشتی، مرکزی کمیٹی کے رکن واجہ ابوالحسن، ضلعی صدر مشکور انور بلوچ اور ضلع خضدار کے صدر عبدالحمید ایڈووکیٹ، بی ایس اوپجارکے مرکزی سنیئروائس چیئرمین بوہیرصالح، صوبائی جنرل سیکرٹری عابدعمر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مکران میں آزادی کے نام پر جوبرادرکشی کا سلسلہ شروع کردیاگیاہے اس نے بلوچ قوم کوتباہی کے سواکچھ نہیں دیاہے، نوجوانوں کو علم ودانش سے دوررکھ کر ان کے ہاتھ میں بندوق تھمانے سے بلوچستان اوربلوچ کی خدمت نہیں کی جاسکتی، بندوق کبھی نہیں جیتاہے، ملابرکت بلوچ شریف النفس سیاسی کارکن ومذہبی پیشوا اوربلوچ سیاست کااثاثہ ہیں وہ فکر بزنجو کے پرانے ساتھی ہیں ان پر حملہ بلوچ سیاست پرحملہ ہے،ملابرکت بلوچ پر حملہ کرکے اسے ڈیٹھ اسکواڈ کانام دینا مضحکہ خیزی کے سواکچھ بھی نہیں، یہ حقیقت سب جانتے ہیں کہ اصل ڈیٹھ اسکواڈ کون ہیں، وہاں کسی کی نظرنہیں جاتی، ڈیتھ اسکواڈ کے خلاف اگرکسی نے جدوجہد کی ہے تووہ نیشنل پارٹی ہے مگر آپ کابندوق کبھی ڈیتھ اسکواڈ کی طرف نہیں جائے گا، نیشنل پارٹی کی بڑھتی ہوئی سیاسی مقبولیت سے خائف عناصر ہمیشہ نیشنل پارٹی کوجمہوری سیاسی جدوجہد کے راستے میں رکاوٹ ڈالنے کی ناکام کوشش کرتے رہے ہیں مگرنیشنل پارٹی ایک فکر وسوچ کانام ہے، نظریہ کانام ہے، فکر وسوچ اورنظریہ بندوق سے خاموش نہیں کرائے جاسکتے، انہوں نے کہاکہ برادرکشی کی یہ تحریک آزادی کی تحریک نہیں بلکہ سبوتاڑمنٹ ہے، یہ تحریک بھی سری لنکن تامل ٹائیگرکے راستے پرگامزن ہے جس نے کہاتھاکہ ہمیں زمین چاہیے لوگ نہیں، انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی جمہوری سیاسی جماعت ہے جو پرامن جمہوری جدوجہد پریقین رکھتی ہے نیشنل پارٹی کے راستے میں بند باندھنے کا براہ راست فائدہ ان عناصرکوپہنچے گا جو ریاست کے چہیتے اورہمنواہیں اس طرز عمل سے وہ عناصر مزید منظم اورطاقتور ہوں گے اوربلوچستان مزید پسماندہ ہوگا،انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی کے جمہوری سیاسی جدوجہد کا راستہ نہ اسٹیبلشمنٹ روک سکتی ہے نہ سردار اورنہ یہ عناصر اپنے عزائم میں کامیاب ہوسکیں گے، مظاہرہ میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض بی ایس اوپجارکے راہنما نویدتاج نے سرانجام دئیے۔

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں