پولیس میرے بیٹے کے اغوا کا مقدمہ درج نہیں کررہی ، زوجہ شاہ میر

بدھ 23 جون 2021 23:10

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2021ء) ڈاکی بازار آبسرکی رہائشی حمیدہ بی بی زوجہ شاہ میرنے تربت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی20سالہ بیٹے حسن ولد شاہ میر کوتین دن قبل مسلح افراد نے گھر سے اٹھاکر لاپتہ کردیا جبکہ پولیس اغوا کا مقدمہ درج نہیں کررہی حالانکہ ہم اغوا کاروں کو جانتے ہیں ان کے بارے میں سب معلومات پولیس کو دی ہیں اس کے باوجود بیٹے کو بازیاب کیا جارہا ہے نا ہی اغوا کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہاہے انہوں نے کہا کہ حسن کی اغوا سے ایک دن پہلے ان پرائیویٹ مسلح لوگوں سے ہمارا جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد دو موبائل فون نمبر پر ہمیں مسلسل دھمکیاں دی گئیں اغوا سے پہلے ہمارے گھر پر حملہ کرکے ان لوگوں نے مجھ پر اور میری بیٹی پر تشدد کیا، تشدد کے سبب زخمی ہونے کے باعث ہم ہسپتال گئے اور اپنا علاج کرایا انہوں نے کہا کہ مزکورہ اغوا کار خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کرکے ہمیں اب بھی دھمکا رہے ہیں مگر ہمیں معلوم ہے کہ وہ. پرائیوٹ لوگ ہیں ہم کمشنر مکران، ڈپٹی کمشنر کیچ اور ایف سی حکام سے انصاف فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے فریاد کرتے ہیں کہ ہمارے بچے کو اغوا کاروں کے چنگل سے آزاد کرانے میں ہماری مدد کریںانہوں نے کہا کہ علاقے میں غریب اور تنگ دست لوگ ہونے کے سبب ان کا کسی میر و معتبر سے واسطہ اور تعلق نہیں ہے، بچے کی بازیابی کے لیے ایک دو شخصیات سے رابطہ کیا گیا مگر انہوں نے مدد کرنے سے انکار کیا پولیس بھی بیٹے کے اغوا کا مقدمہ درج کرنے سے انکاری ہے ہماری اپیل ہے کہ سیاسی جماعتیں ہماری آواز بنیں جبکہ کمشنر مکران، ڈپٹی کمشنر کیچ،ڈی پی او آئی جی پولیس اور ایف سی حکام بچے کی بازیابی کے لیے کردار ادا کریں

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں