تربت:لیویز فورس تربت کی مبینہ تشدد اور جھوٹی ایف آئی آر درج

، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل ضلع کیچ کی جانب سے بلوچستان کے شہر تربت میں احتجاجی ریلی نکال کر شہرکی مرکزی چوک پر مظاہرہ

جمعہ 25 جون 2021 19:43

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2021ء) لیویز فورس تربت کی مبینہ تشدد اور جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے کیخلاف بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل ضلع کیچ کی جانب سے بلوچستان کے شہر تربت میں احتجاجی ریلی نکال کر شہرکی مرکزی چوک پر مظاہرہ کیاگیا, ریلی میں شامل ہونے کیلئے بلیدہ سے قافلے نے شرکت کی, بلیدہ کراس پر قافلے کااستقبال کیاگیا. پھر گاڑیوں کی ریلی ماڈل ہائی سکول کیگرانڈ پر آکر جمع ہوگئی, اس ک بعد ضلعی صدر میجرجمیل دشتی کی سربراہی میں شدید گرمی میں پیدل ریلی نکال کر سینیماچوک سے ہوتا ہوا مرکزی چوک پر آکر مظاہرہ کیا گیا.مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئیضلعی صدر میجر جمیل احمددشتی، نائب صدر شینزیراحمد, مرکزی رہنما میرحمل بلوچ اور ضلعی جنرل سیکرٹری نصیر گچکی نے کہا کہ لیویز فورس نے زامران بلیدہ کیشہریوں پر تشدد اور ان کے خلاف جھوٹی اور من گھڑت کیسز لگانے کا ایک نیا سلسلہ شروع کردیا ہے، بی این پی مطالبہ کرتی ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر تربت کاتبادلہ اور واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جائے اگر نہ شدیداحتجاج کیاجائیگا پارٹی کے کارکنوں پر تشدد اور جھوٹے ایف آئی آر چاک کر ہمیں سیاسی جدوجہد سے دستبردار کرانے کی جو مذموم کوشش شروع کی گئی ہے اس کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بی این پی سردار اختر مینگل کی جرائت مند قیادت پر مظلوم کی حمایت اور ظالم کے خلاف ہمیشہ سینہ سپر رہی ہے اور آج بھی سچ کی بھرپور حمایت میں سب سے آگے ہے، چاہیے بی این پی کی کارکنوں کے خلاف درجنوں جھوٹے اور من گھڑت مقدمات درج کیا جائے لیکن سردار اختر مینگل کا یہ بہادر کارواں سر نہیں جھکائے گا,انہوں نے کہا کہ ہماریکارکن پرامن شہری اور کاروباری ہیں اگر لکڑیاں کاٹ کر اپنے بچوں کا پیٹ پھالنا اگر جرم ہے تو ہر غریب یہ جرم کرتا رہے گا, اپنی غلطی کوچھپانے کیلئے منشیات فروشی کاالزام سنگین ہے مزمت کرتے ہیں,کیوں کہ منشیات فروشی، قتل اور دیگر جرائم ہم. نہیں کرسکتے ہمارے کارکنوں نے صرف لکڑیاں کاٹ کر قانونی طریقے سے کاروبار کی کوشش کی جس کی ان کو غیر قانونی گرفتاری اور انسانیت سوز تشدد کرکے سزا دی گئی یہ عمل انتظامیہ کو مہنا پڑے گا کیوں کہ ان کا مقابلہ اب سردار اختر مینگل کے نڈر کارواں سے ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے کارکنوں کو انصاف فراہم نہیں کیا جاتا احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں