آئی جی ایف سی سائوتھ میجر جنرل ایمن بلال صفدر سے بارڈر ٹریڈ یونین بلوچستان کے مرکزی آرگنائزر حافظ ناصرالدین کی ملاقات

ہفتہ 11 ستمبر 2021 00:45

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2021ء) آئی جی ایف سی سائوتھ میجر جنرل ایمن بلال صفدر سے بارڈر ٹریڈ یونین بلوچستان کے مرکزی آرگنائزر مکران کی معروف سماجی شخصیت حافظ ناصرالدین زعمرانی نے ملاقات کی۔ آئی جی ایف سی کو سرحدی ایریاز کے مکینوں بارڈرسے منسلک کاروباری طبقے کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا آئی جی ایف سی کو بتایا گیا کہ کیچ کی سینکڑوں کلومیٹر طویل پٹی ایرانی سرحد سے متصل ہے جو زیادہ ترپہاڑی علاقے ہیں یہاں کے لوگ صرف ایرانی فوڈ آٹٹم پر انحصارکرتے ہیں، کیونکہ سرحدی علاقوں سمیت پورے مکران میں روزگاراورمعاشی ذرائع ناپید کارخانے اور صنعتیں زراعت لیگل ٹریڈ کی سہولت میسر نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کے لوگ مشکلات کا شکار ہیں آئی جی ایف سی سائوتھ نے بارڈر ٹریڈ یونین کے مسائل توجہ سے سنے اور کہا کہ آپ لوگ وفاقی نمائندے کے توسط سے وفد لیکراسلام آباد جاکر وفاقی حکومت اور وزیر اعظم سے ردیگ مند اور گبد رمدان بارڈرکی طرز پر زعمران جالگی میں لیگل بارڈر ٹریڈ راہداری گیٹ اور گربن کراسنگ پوائنٹ کی منظوری حاصل کریں تو سرحدی علاقے بلیدہ زعمران اور اس سے ملحقہ ایریاز میں راِہداری گیٹ کراسنگ پوائنٹ پہ لیگل بارڈر ٹریڈ کے تحت فوڈ ائٹم، ایل پی جی، سیمنٹ، سریا، ڈامبر، ٹائل وغیرہ کے کاروبار کی منظوری اجازت سے علاقہ میں معاشی سرگرمیاں فروغ پاکر علاقہ خوشحالی کی طرف گامزن ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایف سی سرحدی علاقوں کے عوام کی بہتری اور علاقے میں امن وامان کے قیام کیلئے کوشاں ہیں حافظ ناصرالدین نے آئی جی ایف سی کو بتایا کہ مقامی قبائل اور سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیوں کی بدولت سرحدی ایریاز میں امن وامان کی صورتحال دیگر علاقوں کی نسبت بہتر ہے حافظ ناصرالدین نے آئی جی ایف سی سائوتھ بتایا کہ پاک ایران سرحد کے دونوں اطراف صدیوں سے مقامی بلوچ قبائل آباد ہیں اور ایرانی سرحدپر باڑلگانے کے بعد طویل سرحد پر کراسنگ پوائنٹس اور راہداری پوائنٹس کی ضرورت بڑھ گئی ہے مگر اس وقت ردیگ مند بارڈر کے بعد صرف گرے بن زامران بارڈر راہداری پوائنٹ کی منظوری دی گئی ہے جبکہ کراسنگ پوائنٹس گیٹ کھولنے کے حوالے سے تاحال کوئی اقدام نہیں اٹھایاگیا ہے جس سے سرحدی علاقوں کے عوام شدید پریشانیوں اور تشویش میں مبتلاہیں اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ گبد رمدان انٹرنیشنل کراسنگ بارڈرکی طرز پر جالگی،دشت، چکاپ کراسنگ پوائنٹس کھولنے کی بھی منظوری دی جائے کیونکہ جالگی مکران ڈویژن کے ہیڈکوارٹر تربت سے قریب پڑتاہے جس کے کھلنے سے یہاں پرمعاشی سرگرمیاں فروغ پائیں گی کیونکہ کچھ عرصہ قبل تجرباتی بنیادپر جالگی بارڈر کراسنگ ہوائنٹ کھول دیاگیاتھا جس کے انتہائی مثبت اور اچھے نتائج سامنے آئے تھے آئی جی ایف سی سائوتھ نے بارڈر ٹریڈر یونین کے مرکزی آرگنائزر کو ہرممکن تعاون کی یقین دیانی کرائی۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں