گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کیچ کابینہ کا اجلاس ، اہم فیصلے کئے گئے

اتوار 12 ستمبر 2021 00:04

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2021ء) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کیچ کابینہ کا ایک اہم اجلاس جی ٹی اے کیچ کے ضلعی دفتر میں منعقد ہوا جسکی صدارت ضلعی صدر اکبر علی اکبر نے کیا مہمانِ خاص جی ٹی اے مکران ڈویژن کے ڈویژنل صدر حاجی مراد بخش بلوچ تھے جبکہ نظامت کے فرائض ضلعی جنرل سیکریٹری نصیر احمد دشتی کی تربت ٹان میں غیر موجودگی کی صورت میں ڈویژنل چیف آرگنائزر محمد اقبال نے سرانجام دیئے۔

اجلاس کی کارروائی کا آغاز حاجی محمد یعقوب نے قرآن مجید کی ایک آیات کو تلاوت کر کے کیا۔اس کے بعد مقررہ ایجنڈوں پر سیر حاصل بحث و مباحثہ کیا گیا اور اہم فیصلے کیئے گئے اجلاس نے متفقہ فیصلہ کہ جی ٹی اے کیچ کسی بھی غیر حاضر استاد کا نہ خود ساتھ دے گا اور نہ کسی کاغذی تنظیم،متعبر یا افیسرز کو ایسا کرنے کیلئے چھوڑے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ تمام ضلع میں کہیں بھی کسی بھی وجہ سے تعینات عوذی(الٹرنیٹ) قابلِ قبول نہیں ہو گا۔

اجلاس نے متفقہ کیا کہ چند ایک جونئیر ڈی ڈی اوز بلاوجہ اساتذہ کو تنگ کر رہے ہیں اور ان کے مسائل کے تدارک میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں لہذا جی ٹی اے وزیر تعلیم سردار یار محمد رند، سیکریٹری سکینڈری ایجوکیشن بلوچستان اور ڈائریکٹر سکولز بلوچستان سے مطالبہ کرتے کہ معزز و محترم ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرکے انتظامی پوسٹوں پر سینئر اور قابل افیسران کی تعیناتی کی جائے تاکہ ابتر تعلیمی ماحول میں بہتری آئے۔

اجلاس میں اساتذہ کے تنخواہوں کی محکمانہ کٹوتی کے حوالے فیصلہ کیا گیا دس دن کی غیر حاضری پر 28 ایام کی کٹوتی انصاف کے منافی ہے اور ایک متواتر حاضر ٹیچر کی کسی ایمرجنسی کی صورت میں دو یا چار دن کی غیرحاضری کو خانہ پری شمار کرکے کٹوتی کرنا اس ٹیچر کی ایمانداری کی حوصلہ شکنی کے مترادف ہو گی البتہ جو متواتر کرونک ہیں جی ٹی اے ان کا دفع ہرگز نہیں کرے گا۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ برسراقتدار ایم پی ایز اور وزرا صاحبان خصوصی طور پر ظہور احمد بلیدئی، لالہ رشیددشتی اور اکبر آسکانی سے ملاقات کرکے تعلیمی بہتری کیلئیصلاح مشورے اور اقدامات اٹھانے پر بات کرے گی۔اجلاس کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کیچ غفور دشتی اور ڈویژنل ڈائریکٹر خان محمد سے ملاقات کرکے تنظیمی فیصلوں آگہی دی۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں