ذ*تربت، تیل کی دوکان اور زمباد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی گاڑی جل کر خاکستر

ہفتہ 11 ستمبر 2021 22:05

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2021ء) غلام نبی پمپ کے نزدیک ایک تیل کی دوکان اور زمباد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی گاڑی جل کر خاکسترتفصیلات کے مطابق تربت فٹبال چوک غلام نبی پمپ کے قریب بھری پک اپ گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، گاڑی میں آگ لگنے سے قریب میں واقع ڈیزل کی ایک دکان کو بھی آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، اطلاع ملنے پر میونسپل کارپوریشن تربت کے چیف آفیسر افضل شھزادہ نے بروقت فائربریگیڈ بھیج دیا بلدیہ عملے نے محمد اشرف آسکانی فائربریگیڈ اور سینیٹری انسپکٹر حبیب جالب کی قیادت میں آگ پر قابو پالیا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اس موقع پر ایف سی فائربریگیڈ ٹیم اور عوام نے بھی آگ کو قابو پانے میں مدد کی شہریوں نے کہا کہ اگر میونسپل کارپوریشن کی فائربریگیڈ کی ٹیم وقت پر نہ پہنچتی تو آگ کی زد میں کئی تیل کی دکانیں آجاتیں مگر میونسپل کارپوریشن کی ٹیم نے بروقت پہنچ کر تربت سٹی کو بڑی تباہی سے بچالیا۔

(جاری ہے)

یادرہیکہ دکاندار کا نام قدیر احمد اور گاڑی مالک کانام مجیب بتایاگیا۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں