تربت:بلوچستان عوامی پارٹی خواتین ونگ کی جانب سے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی کی حمایت میں اظہاریکجہتی ریلی

شرکا نے جام کمال خان کے حق میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے شرکا نے لیبنان سے مند کے ہیڈکوارٹر سورو تک مارچ کیا، جام کمال خان کی بھر پور حمایت اور اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے خلاف نعرے بازی کی

جمعہ 17 ستمبر 2021 23:46

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) ضلع کیچ کے علاقے مند میں بلوچستان عوامی پارٹی خواتین ونگ کی جانب سے مینا مجید رند کی قیادت میں وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی کی حمایت میں اظہاریکجہتی ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکا نے جام کمال خان کے حق میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے شرکا نے لیبنان سے مند کے ہیڈکوارٹر سورو تک مارچ کیا، جام کمال خان کی بھر پور حمایت اور اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے خلاف نعرے بازی کی گئی، اس موقع پر بی اے پی کی سرگرم خاتون رہنما مینا مجید نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی تین سالہ بہترین کارکردگی کو سہراتے ہوئے مند کی خواتین نے انکے حق میں ریلی نکالی ہے کیونکہ جام کمال خان نے بلوچستان کو بدامنی کے اندھیرے سے نکال کر امن،روشنی،خوشحالی اور ترقی کی طرف لے کے جارہے ہیں، اس خوشحال اور ترقی یافتہ بلوچستان کی ون اور سفر کے سامنے رکاوٹ بننے کیلئے اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد لایاہے، ہم اس سازشی تحریک کو یکسرمسترد کرکے اسے بلوچستان اور عوام کیخلاف سوچی سمجھی گہری سازش سمجھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ جام کمال خان نے کوئٹہ، مند سمیت بلوچستان بھر میں ترقیاتی اسکیمات کا جال بچھایاہے، مند کو متعدد ترقیاتی اسکیمات دیئے ہیں جن میں پبلک لائبریری، واٹرسپلائیز، سیلاب سے بچا حفاظتی بندات، ڈرگ بحالی سینٹر اور سورو تا بلو روڈ شامل ہیں،اسلئے مند کی خواتین سمیت پورے عوام وزیراعلی جام کمال خان کیساتھ ہیں انکی حمایت جاری رکھیں گے اور ہم اپوزیشن کی اس عدم اعتماد کی تحریک کو مسترد کرکے سازشوں کی سخت مزمت کرتے ہیں، انشااللہ اپوزیشن کی تحریک ناکام ہوکر انہیں شرمندگی کاسامنا کرنا پڑیگا۔

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں