بلوچستان کو کالونی سمجھ کر انکے وسائل کی لوٹ ماری کی جارہی ہی: مولانا ہدایت الرحمن بلوچ

آج بلوچ قوم کو بزور طاقت معاشی طورپر پیچھے دھکیلنے کی منظم منصوبہ بندی کی جارہی ہی: معروف بلوچ عالم دین

بدھ 20 اکتوبر 2021 20:20

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) معروف بلوچ عالم دین وجماعت اسلامی کے صوبائی سیکریٹری جنرل مولانا ھدایت الرحمن بلوچ نے تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کو کالونی سمجھ کر انکے وسائل کی لوٹ ماری کی جارہی ہے جسے شیرمادر سمجھکر وسائل سے بلوچ عوام کی حق ملکیت کو چھیناگیاہے، بلوچوں کی عزت نفس مجروح کیاجارہاہے، آج بلوچ قوم کو بزور طاقت معاشی طورپر پیچھے دھکیلنے کی منظم منصوبہ بندی کی جارہی ہے اور سیکیورٹی کے نام پر عوام کو آج بیروزگار کیاجارہاہے، باڈر کوبندکیاگیاہے، سمندر کوبھی ہمارے لیے بندکردیا گیاہے، ہم نے 19اگست سے بلوچستان اور بلوچ حقوق کی پاسبانی کیلئے جدوجہد شروع کی ہے جسے بلوچ عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے، یہ تحریک عوام کی عزت نفس کی بحالی اور وسائل پر بلوچ قوم کی حق حاکمیت کو تسلیم کرنے تک جاری رہیگا، باڈر کو ٹوکن سسٹم کے زریعے کیاگیاہے جسے ہرگز قبول نہیں بلکہ پہلے کی طرح باڈر آزادانہ طورپر کھولا جائے، 19اکتوبر کو عوامی مسائل پر پنجگور میں عوامی جرگہ ہوگا، اور تیس اکتوبر کو تربت میں عوامی جرگہ ہوگا اسکے بعد گوادر میں بھی عوامی جرگہ کیا جائے گا اور تاریخی دھرنا دیا جائے گا، اس جدوجہد کو ہم مکران سمیت بلوچستان بھرمیں پھیلائیں گے، انہوں نے صحافیوں کے سوالات کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ ریاست اور حکومت سے ہرطرف مایوسی ہوئی ہے، بلوچستان میں پاکستان کے نااہل ترین اور کرپٹ ترین بیوروکریسی کو بلوچستان میں لائے گئے ہیں، سانحہ ساہیوال کامرکزی ملزم آج بلوچستان میں آئی جی پولیس کے عہدے پر تعینات کیاگیاہے اور کرپٹ بیوروکریسی بلوچستان میں موجود ہیں جوکسی کے درد کی دوانہیں ہیں،انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے مسائل کا حل وزارت اعلی کی تبدیلی سے نہیں ہے، عدم اعتماد والے بھی عوام سے مخلص نہیں، کوئٹہ میں موجود ہونے کے باوجود احتجاجی میت کے پاس نہ آسکے، جام کمال خان کے خلاف عدم اعماد یہ محض ڈرامہ بازی ہے، بلوچستان کے عوام کے نمائندہ نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ ہوشاپ واقعہ میں صرف ڈی سی اور اے سی وتحصیلدار کی معطی انصاف کاتقاضانہیں بلکہ اصل قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینا ہی فیملی کیساتھ انصاف ہے، اصل قاتل وہ ہیں جنہیں فیملی نے نامزد کیاہے انکو سزادیناہے۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں