تربت،پی ڈی ایم کیچ کی جانب سے مہنگائی اور بارڈر بندش کیخلاف احتجاجی ریلی اور مظاہرہ

بدھ 20 اکتوبر 2021 23:59

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) پی ڈی ایم کیچ کی جانب مہنگائی اور بارڈر بندش کیخلاف احتجاجی ریلی اور مرکزی چوک پر مظاہرہ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی کال پر بلوچستان کیشہر تربت میں بھی مہنگائی و پاک ایران بارڈر بندش کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی اور شہید فداچوک پر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا، احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی کیچ کے صدر میجر جمیل احمد دشتی ،نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما واجہ ابوالحسن بلوچ، جمعیت علما اسلام کیچ کے نائب امیر مولانا عبدالحفیظ ودیگر نیخطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب سے عمران خان اور جام کمال کی شکل میں سلیکٹیڈ سرکار مسلط کیاگیاہے تو عوام کو مشکلات ومصائب کا سامنا ہے آئے روز عوام پر کوئی ناکوئی مصیبت آئیگا،ملک کومشکلات کا سامناہے ،بلوچستان میں آگ وخون کا کھیل جاری ہے، ایک جانب ملک پر مہنگائی کومسلط کیاگیاہے تو دوسری جانب بلوچ قوم کو معاشی طورپر بدحالی کی طرف دھکیلنے کیلئے باڈروں کو بند کر دیا گیا ہے، مقررین نے کہاکہ بلوچستان میں معیشت کا انحصار ایرانی باڈروں پر تیل برداری سے وابستہ ہے مگر اس کاروبار کو وفاقی وصوبائی حکومتوں نے مختلف حربے استعمال کرکے بند کر دیا گیا ہے جسے ہم ہرگز قبول نہیں کریں گے، مقررین کاکہناتھا کہ ایرانی بارڈر بلا رکاوٹ کھولے جائیں اور عوام کی روزگار پر قدغنیں ختم کیے جائیں، انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم اگر مرکزی سطح پر مہنگائی ودیگر مسائل کیلئے جوبھی جدوجہد کریگا چاہیے وہ دھرنے کی صورت میں ہو یاہرتال کی ہم کیچ میں بھر پور جدوجہد کریں گے اور مرکز کی کال پر عمل کریں گے۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم کے احتجاجی مظاہرے میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے رہنماں وکارکنان کی کثیر تعداد شریک تھی جبکہ اس موقع مہنگائی وباڈر بندش کیخلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔ اس موقع نظامت کے فرائض بی این پی کیچ کے جنرل سیکریٹری نصیر احمدگچکی نے سرانجام دیی

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں