ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی میجر جمیل احمد دشتی سے ملاقات، انتخابات میں مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا گیا

جمعرات 2 جون 2022 23:45

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2022ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر واجہ میجر جمیل احمد دشتی سے ان کی رہائش گاہ پر تفصیلی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی، جسٹس ریٹائرڈ شکیل احمد بلوچ، واجہ ابوالحسن بلوچ، محمد جان دشتی، فداجان محمد بلیدی، چیرمین حلیم بلوچ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سی ای سی کے ممبر ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ ،مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میر باہڈ جمیل ،ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نصیر احمد بگی، ضلعی پروفیشنل سیکرٹری نزیر احمد ایڈووکیٹ ، سی ای سی کے رکن قاسم دشتی موجود تھے۔

رہنماوں نے ضلع کیچ کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے مشاورت کی اور مشترکہ لاعلم اختیار کرنے پر اتفاق کیا اجلاس میں ضلع کونسل کیچ ، تربت کارپوریشن اور میونسپل کمیٹی تمپ کے انتخابات میں مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا گیا دونوں سیاسی جماعت کے رہنماوں نے ضلع کیچ کے دیگر سیاسی تنظیموں اور آزاد افراد سے رابطہ کرنے اور مشاورت پر بھی اتفاق کیا۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں