واجہ ابوالحسن بلوچ کے جوانسال فرزند اسماعیل بلوچ کی روڈ حادثے میں جاں بحق ہونے کا افسوسناک اعلان کرتی ہے،نیشنل پارٹی کیچ

جمعہ 3 جون 2022 22:57

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2022ء) نیشنل پارٹی کیچ کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے پارٹی رنج و غم کے ساتھ پارٹی کے رکن مرکزی کمیٹی اور بزرگ رہنماء واجہ ابوالحسن بلوچ کے جوانسال فرزند اسماعیل بلوچ کی جمعہ کے روز تربت میں روڈ حادثے میں جاں بحق ہونے کا افسوسناک اعلان کرتی ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ میں کہا گیا ہے اس کھٹن اور مشکل وقت میں پوری جماعت پارٹی کے رکن مرکزی کمیٹی اور بزرگ رہنماء واجہ ابوالحسن بلوچ اور اٴْنکے خاندان کے غم میں برابر شریک ہے اور اس غم اور رنج کو اپنا سمجھتی ہے۔

اعلامیہ میں نماز جنازہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نماز جنازہ آج بروز ہفتہ بتاریخ 4جون 2022 صبح 10 بجے شاہی تمپ ہائی اسکول فٹبال گراونڈ میں ادا کی جائے گی جبکہ واجہ ابوالحسن بلوچ اور خاندان کے دیگر سرکردہ افراد اہرپورٹ چوک کے نزدیک واقع نثار ملنگ کے بلاک تلہ پر فاتحہ وصول کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں