واجہ محمد جان کی فصل اور کجھور باغات کو جلا کر نقصانا انتقامی کاروائی ہے، ماجد شاہ

اتوار 5 جون 2022 00:07

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2022ء) کاروان حاجی اکبر آسکانی BP 48 کے رہنما رئیس ماجد شاہ ، معتبر عبدالقدوس، تیمور شاہ، زوھیب حسن، عبدالغفور چاکر نے بالیچہ میں شعیب درازئی، نبیل احمد، سعید احمد کے والد اور منتخب کونسلر عامر اکرم کے نانا واجہ محمد جان کی فصل اور کجھور کے باغات کو جلا کر نقصان کرنے کے عمل کو انتقامی کاروائی قرار دیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی انہوں نے کہا کہ سیاست ایک شعوری رضاکارانہ عمل ہے اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے سیاسی مخالفت کی بنیاد پرذاتی بغض حسد کو پروان چڑھا کر کسی کے دل میں جگہ نہیں بنائی جاسکتی ہے شرارت و شیطانی عمل بالیچہ کے دوستانہ ماحول کو خراب کرنے کی ایک کوشش ہے جو کسی طور پر قابل قبول نہیں ہے انہوں نے کہا کہ کسی کو یہ حق نہیں ہے کہ دوسروں کو مالی و جانی نقصان پہنچا کر اپنی خواہشات کی تکمیل کرے اِس سے پہلے بلدیاتی الیکشن کے دوران ہمارے کارکنوں کو سنگیں نتائج کی دھمکیاں دی گئیں ھم کسی کو یہ اجازت نہیں دینگے کہ بالیچہ کے بھائی چارہ فضا کو پراگندہ کرے اور نہ ہی ہم کسی سے خوفزدہ ہونگے ایسے اونچے ہھتکنڈے و حربے کی بیخ کنی کرکے ہر صورت میں ناکام بنائیں گے بالیچہ کے سارے لوگوں کی ایک دوسرے سے رشتہ داریاں ہیں تیسری قوت بالیچہ کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کے درپے ہیں کاروان حاجی اکبر آسکانی کے ہر کارکن ووٹر و سپوٹر کی دفع کرنا بخوبی جانتے ہیں سیاست ووٹ و الیکشن ایک جمہوری عمل ہے جس کے نتیجے میں سماج دشمن اور شکست خوردہ عناصر انتقامی سیاست پر اتر آئے ہیں انہوں نے کہا کہ غنڈہ گردی اور دھشت گردی سے کسی کے حوصلے پست نہیں ہونگے ہر عمل کا شدید رد عمل دینگے ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں اگر غنڈہ گردی کو رواج دینے کی کوشش کی گئی تو ہم نے بھی ہاتھوں میں چھوڑیاں نہیں پہنی ہیں اپنے کاروان پینل کے حمایتوں کی ہر لحاظ ہر طرح کی حفاظت فراہم کریں گے بالیچہ کے ہر باشندے کا ہمارے لیے عزت و احترام کا رشتہ ہے بالیچہ میں اِس طرح کے عمل کو ھم کسی صورت بھی برداشت نہیں کرینگی

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں