تربت،ضلع کیچ کے لاپتہ بلوچ اسٹوڈنٹس کی عدم بازیابی و عدم رہائی کیخلاف حتجاجی ریلی

ہفتہ 18 جون 2022 22:50

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2022ء) ضلع کیچ کے لاپتہ بلوچ اسٹوڈنٹس حفیظ بشیر، کلیم شریف، اکبر اسلم، نعیم رحمت اور شفیق بلوچ کی عدم بازیابی و عدم رہائی کیخلاف انکے فیملیز اور بلوچ اسٹوڈنٹس کیچ کے زیراہتمام اور حق دو تحریک کیچ کی حمایت سے تربت شہر میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی پریس کلب سے نکل کر تھانہ روڈ سے ہوتی ہوئی شہید فدا چوک پر پہنچ کر مظاہرہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

ریلی و مظاہرے میں کثیر تعداد میں مرد و خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ بلوچ اسٹوڈنٹس کیچ کی جانب سے کریم شمبے، باہوٹ چنگیز، ساجد اکبر اور حق دو تحریک کی جانب سے وسیم سفر ، لاپتہ بلوچ اسٹوڈنٹس نعیم رحمت کی والدہ، اکبر اسلم کی بہن گل بہار بلوچ اور شفیق بلوچ کی بہن زرگل بلوچ نے کہاکہ کراچی سمیت بلوچستان میں ضلع کیچ کے اسٹوڈنٹس کی پروفائلنگ اور جبری اغواء نما گرفتاریاں بڑھ گئی ہیں یہ ایک خطرناک شکل اختیار کریگا اسلئے غلط پالیسیوں پر نظرثانی کرنا چاہیئے اور تمام لاپتہ افراد کو رہا کیاجائے۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں