ح*انجمن تاجران کیچ کے وفد کی ٹیچنگ اسپتال تربت کے ایم ایس سے ملاقات

اسپتال کا بجٹ ٹیچنگ اسپتال لیول کا نہیں بلوچستان کے اسپتالوں کے بجٹ پر نظرثانی کرنا چا ہیئے ٴْبڑے ور چھوٹے اضلاع کیلئے ایک ہی طرح کا بجٹ دیا جاتاہے تو ظلم اور ناانصافی ہے، ڈاکٹرطارق

اتوار 19 جون 2022 21:20

rتربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2022ء) انجمن تاجران کیچ کے صدر حاجی کریم بخش کی سربراہی میں ایک وفد نے ٹیچنگ اسپتال تربت کے ایم ایس ڈاکٹر طارق سخی سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ انجمن تاجران کے وفد میں نائب صدر عبدالرحمن سنگھور اورخازن لالا حکیم دشتی شامل تھے۔ملاقات میں ایم ایس طارق سخی نے وفد کو ہسپتال کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا انہوں نے بتایاکہ ٹیچنگ اسپتال تربت بلوچستان کا دوسرا بڑا اسپتال ہے۔

پنجگور،گوادر،سمت مکران ڈویژن، آواران، مشکے سے بھی مریض یہاں علاج کیلئے آتے ہیں۔ لیکن اسپتال کا بجٹ ٹیچنگ اسپتال لیول کا نہیں ہے۔ بلوچستان کے اسپتالوں کے بجٹ پر نظرثانی کرنا چاہیئے بڑے اضلاع اور چھوٹے اضلاع کے بجٹ ایک ہی طرح کا بجٹ دیا جاتاہے تو ظلم اور ناانصافی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مسائل بہت ہیں لیکن ابھی فوری طورپر شعبہ گائینی سمیت اسپتال کو فوری طور پر 40 ایئرکنڈشنز اور ایک بڑا جنریٹر کی ضرورت ہے۔

صوبائی وزیرسید احسان شاہ سے ملاقات ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ اسپتال کو 60 ایئرکنڈیشن اور دو ٹرانسفارمر دے رہے ہیں۔ لیکن ابھی تک نہیں ملے ہیں ان ڈور مریضوں کیلئے ادویات ہیں لیکن آوٹ ڈور مریضوں کیلئے ادویات نہیں ملی ہیں۔ اس موقع پر حاجی کریم بخش نے انجمن تاجران کی طرف سے صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ سے اپیل کی کہ وعدوں پر عمل درآمد کرکے ٹیچنگ اسپتال تربت کو کم از 40 ایئرکنڈیشن،جنریٹر، ٹرانسفارمر اور ادویات فراہم کرائیں بعد ازاں ایم ایس نے انجمن تاجران کیچ کے وفد کو وہ پوائنٹس دکھائے جہاں انجمن تاجران کیچ کو ڈی سی کیچ کی جانب سے دیئے گئے واٹر کولرز لگوانے ہیں۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں