تربت، حاجی اکبر آسکانی ایک دور اندیش فکر سیاسی شخصیت ہیں:رئیس ماجد شاہ

خدمت پی بی 48کے لئے ناقابل فراموش ہیں مختصر مدت میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا کر عوام کا دل جیت لیا ہی:سیاسی و سماجی رہنما

جمعرات 30 جون 2022 22:22

تربت(آن لائن) کاروان حاجی اکبر آسکانی پی بی 48کے سیاسی و سماجی رہنما رئیس ماجد شاہ نے کہا کہ صوبائی وزیر بلوچستان حاجی اکبر آسکانی کی خدمت پی بی 48کے لئے ناقابل فراموش ہیں مختصر مدت میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا کر عوام کا دل جیت لیا ہے نئے سال کے پی ایس ڈی پی میں عوامی اہمیت کے حامل کئی منصوبوں کو بجٹ کا حصہ بنا کر یہ ثابت کردیا ہے انہیں عوام کی اجتماعی مسائل کا بخوبی ادراک ہے تعلیم صحت ذرائع آب پاشی سڑکوں کے اہم نوعیت کے منصوبے کا شامل ہونا عوام اور علاقے کی ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ حاجی اکبر آسکانی ایک دور اندیش فکر سیاسی شخصیت ہیں علاقائی نمائندگی کا حق بھرپور انداز میں ادا کررہے ہیں پی بی 48کے تعمیر و ترقی ان کی ترجیحات میں سر فہرست ہے تمپ ڈسٹرکٹ کی قیام کے لئے عملی جدوجہد کرنے پر مبارک باد کے مستحق ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر حاجی اکبر آسکانی نے ضلعی و تحصیل اور یوسیز کارکنوں و سنیئر رہنماں کو ہدایت کی ہے کہ پارٹی کو فعال بنانے کیلئے درکار تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گھر گھر جاکر عوام میں آگہی مہم چلایا جائے کارکنوں کو سیاسی طور پر متحرک کرکے علاقے کی ترقی کے لیے شعوری کوششیں کی جائیں دن رات عوام کی خدمت رضا کار بن کر کریں خدمتِ خلق اپنا شعار بنائیں عید کے بعد حاجی اکبر آسکانی کے مکہ مکرمہ سے واپسی کے بعد حاجی اپنے حلقہ انتخاب کے دورے اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیں گے نئے اسکیمات کیلئے عوام سے رائے طلب کریں گیاور مجموعی مسائل پر سیر حاصل بحث مباحثہ کے بعد علاقائی مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے سیاسی کارکنوں کی رائے کو اولیت دی جائے گی۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں