میونسپل کارپوریشن تربت کا عملہ دن بھر دکانوں کے سامنے اور مین روڈ پر کھڑ ے بارش کے پانی کو نکالنے میں مصروف رہا

بدھ 6 جولائی 2022 20:52

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2022ء) چیف آفیسر تربت کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن تربت کے عملہ نے دن بھر دکانوں کے سامنے اور میں روڈ پر کھڑا بارش کے پانی کو نکالنے میں مصروف رہے،تربت میں بارش کیبعد مین بازار کی گلیوں سمیت مختلف مقامات پر پانی جمع ہوگیاہے، جس پر میونسپل کارپوریشن تربت کیچیف آفیسر اور ایڈمنسٹریٹر عبیداللہ بلوچ کی زیرنگرانی میں میونسپل کارپوریشن کے عملہ متحرک ہوگیاہے،عملہ دن بھرپانی نکالنے میں مصروف رہا،تربت مین بازار،چاکراعظم چوک، بلوچی بازار آبسر سمیت دیگرمقامات،دکانوں کے سامنے اور روڈز پر جمع پانی واٹرٹینکر کی مدد سے نکالتے رہے،چیف آفیسر عبید بلوچ نے میڈیا نمائندوں کو بتایاکہ تربت میں حالیہ بارش سے تربت بازار سمیت مختلف علاقوں کے گلیوں میں پانی جمع ہوا تھا جسکی وجہ سے ڈپٹی کمشنر کیچ میجر بشیر احمد بڑیچ کی خصوصی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن کی ٹیمیں تشکیل دیکر صفائی کیساتھ جمع پانی نکالتے رہے تاکہ شہریوں کو مشکلات کاسامنا نہ ہو،چونکہ میونسپل کارپوریشن کی بڑی آبادی اور وسیع علاقہ ہے،نفری بھی کم ہیں اسلئے شاید شہرکی تمام علاقوں کے گلیوں کی فوری صفائی اور پانی نکالناممکن نہیں ہوا ہے لیکن بیشترمقامات اور اہم راستوں کو کلیئر کردیئے ہیں کم وسائل کے باوجود دن رات سرگرم عمل ہیں کئیں بھی کوئی مسئلہ ہوشہری بروقت اطلاع کریں ہم فوری طور پر ٹیمیں روانہ کرینگی

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں