تربت،کیچ کورندی کاحفاظتی بند کاملکی باغ کے مقام کاحصہ ٹوٹ گیا

بدھ 27 جولائی 2022 23:00

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2022ء) کیچ کورندی کاحفاظتی بند کاملکی باغ کے مقام کاحصہ ٹوٹ گیا،ڈوزر اورڈمپرکی مددسے بند کے پشت پر پتھر اورمٹی دیکر پانی کاراستہ روکنے کی کوشش جاری ہے،کمشنرمکران شبیراحمدمینگل، ڈپٹی کمشنرکیچ میجربشیر احمدبڑیچ، پی ڈی ڈیم مکران کیڈپٹی ڈائریکٹر ریحان دشتی،محکمہ ایریگیشن کے ایکسیئن عدیل فیض،محکمہ ایم ایم ڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹرحاجی شفقت بلوچ، پاک فوج کے میجر وقاص، ایف سی کے میجر عمیر اورکیپٹن عمر نے پچھلے دو دنوں سے حفاظتی بندکا معائنہ اور بند کے پشت پرجاری کام کی نگرانی کرتے رہے،کمشنرمکران شبیراحمدمینگل اور ڈپٹی کمشنر کیچ بشیراحمد بڑیچ نے میڈیانمائندوں کو بتایاکہ ہرقیمت پر شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کرینگی

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں