تربت ، 20مزدوروں کے قتل کا مقدمہ بلوچ لبریشن فرنٹ کے سربراہ سمیت دیگر افراد کے خلاف درج

اتوار 12 اپریل 2015 15:10

تربت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 اپریل۔2015ء) تربت میں 20مزدوروں کے قتل کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ کے سربراہ ‘ ترجمان اور دیگر افراد کے خلاف تربت تھانے میں درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو سانحہ تربت کا مقدمہ تربت کے گوڈان تھانے میں ایس ایچ او تھانہ تربت نے درج کرایا جس میں کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر الله نذر ‘ ترجمان گہرام بلوچ اور دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے میں قتل‘ اقدام قتل کی دفعہ 302,307,324 شامل کی گئی ہیں جبکہ پروٹیکشن آف پاکستان کی دفعہ 16,148,147اور دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے 8,9 شامل کی گئی ہیں۔ گزشتہ روز تربت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سوئے ہوئے بیس مزدوروں کو قتل کردیا تھا جس کی بعد میں ذمہ داری کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ نے قبول کرلی تھی۔

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں