تربت، فٹ بال اسٹڈیم کے باہر دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوگئے

اتوار 31 جولائی 2022 00:01

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2022ء) بلوچستان کے شہر تربت میں فٹ بال اسٹڈیم کے باہر دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق تربت اسٹیڈیم کے باہرکریکردھماکا ہوا جس میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دھماکا ائیرپورٹ روڈ پر ہوا، دھماکیکے وقت فٹبال اسٹیڈیم میں میچ جاری تھا۔دھماکے میں زخمی ہونے والے افرادکو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں