شجرکاری مہم ایک قومی فریضہ ہے جوکہ ہماری آنے والی نسلوں کے لیے سود مند ہے ،ڈپٹی کمشنر عمر کوٹ

بدھ 12 فروری 2020 17:30

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے کہاہے کہ شجرکاری مہم ایک قومی فریضہ ہے جوکہ ہماری آنے والی نسلوں کے لیے فائدے مند اور شہروں میں ماحول کو صاف و شفاف اور صحت مند بنانے میں انتہائی ضروری ہے اس لیے تمام اضلاع میں شروع ہونے والی شجرکاری مہم کو کامیاب کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع عمرکوٹ میں شجرکاری مہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس کے دربار ہال میں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پاکستان آرمی بریگیڈ چھور کینٹ کے کرنل حشمت، میجر شمشیر حید ر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون حق نواز شر، چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز، محکمہ فاریسٹ ڈی ایف او ممتاز، محکمہ تعلیم ڈی او بلاول کنبھر، ای ڈی ایچ او ڈاکٹر انور کوٹریو، سوشل ویلفیر آفسر سروپ چند مالہی اور دیگر محکموں کے آفسران موجود تھے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ فاریسٹ کے ڈی ایف او ممتاز سے شجرکاری مہم کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ضلع میں کل محکمہ فاریسٹ کی تین نرسریاں موجود ہیں جس میں تعلقہ سامارو، تعلقہ کنری اور تعلقہ عمرکوٹ میں واقع ہے اور ان نرسریو ں میں اس وقت کل 02 لاکھ کے قریب پودے اور درخت موجود ہیں جس میں سے 50 ہزار پورے لگانے کے قابل ہیں، انہوں نے کہا کہ پودے اور درخت لگانے کی بہترین موسم 15 فروری سے شروع ہے اور خاص طور پر گرمیوں میں پودے اور درخت شام کے اوقات میں لگائے جائیں تو فائدہ مند ثابت ہونگے، اس موقع پر اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے ضلع عمرکوٹ کے تمام محکموں کے آفسران کو اپنے اپنے دفاتر اور علائقوں میں ایک مخصوص پودے لگانے کا ٹارگیٹ دیا جائے جس میں محکمہ تعلیم کے اسکولوں میں 5 ہزار پودے، محکمہ صحت 1 ہزار پودے، محکمہ زراعت 2 ہزار پودے اور تمام ٹان کمیٹیز میں پانچ پانچ سو پودے لگانے کے ساتھ ساتھ دیگر محکموں اور این جی اوز کو بھی پودے لگانے کا ٹارگیٹ دیا گیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایف او کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اس شجری کار مہم کے حوالے سے ایک خصوصی پیغام بنایا جائے جو کہ تمام محکموں اور این جی اوز کو بھیجا جائے اور اس شجر کاری مہم کی آگاہی کے لیے زیادہ سے زیادہ مہم چلائی جائے اور بڑے ہونے والے پودوں کا خصوصی طور پر خیال رکھا جائے، اس موقع پر انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایات دیں کہ اس شجر کاری مہم کی نگرانی آپ لوگ خود کریں اور اس مہم کو سو فیصد کامیاب کریں، اس موقع پر انہوں نے تمام ٹان کمیٹیز اور مونسپل کمیٹی کے عملے کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے اپنے علائقوں میں لگائے جانے والے پودوں کو پانی فراہم کرنے کے لیے محکمہ فاریسٹ کو ملازمین سے مکمل طرح تعاون کریں، اجلاس کے آخر میں فیصلہ کیاگیا کہ تمام محکمے اپنے دئے جانے والے پودوں کے ٹارگیٹ کے مطابق پودے لگانے کا ایک واضع شیڈول جاری کریں جس کا مکمل افتتاح ڈپٹی کمشنر اور برگیڈ چھور کینٹ کمانڈر خود کریں گے۔

اس موقع پر اے ڈی ایل میاں محمد گا، سی ایم او امتیاز ہالیپوٹو، پی پی ایچ آئی انچارج، آئی ایچ ایس انچارج، این جی اوز کے نمایندے میر حسن آریسر، غلام مصطفی کھوسو اور محمد بخش کنبھر نے بھی شرکت کی

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں