عمرکوٹ،حکومت سندھ کامحکمہ لائیو اسٹاک کی نگرانی میں غریب کسانوں کی معاشی حالات بہتر کرنے کے لیے ان کو نج نسل کے بیل دینے کا پروگرام

پیر 25 اکتوبر 2021 15:59

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2021ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مشن کے تحت حکومت سندھ کے محکمہ لائیو اسٹاک کی نگرانی میں  غریب کسانوں کے معاشی حالات بہتر کرنے کے لیے ان کو نج نسل کے بیل دینے کا پروگرام بنایا گیا ہےجس کے تحت وہ اپنے جانوروں کی  نسلیں بچا سکتے ہیں اور اپنی زندگی میں معاشی تبدیلی بھی لا سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر لائیو سٹاک اینڈ فشریز سندھ عبدالباری خان پتافی نے عمرکوٹ ضلع کے تعلقہ کنری مین قائم  لائیو اسٹاک کے کیٹل فارم نبی سر روڈ میں منعقد  جانوروں کی افزائش نسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔  انہوں نے کہا کہ سندھ میں جانوروں کی اصل نسلوں کی حفاظت کے لیے سندھ کے مالوند کو اپنے مویشیوں کے لیئے اصل نسل کے بیل پالنے چاہیے تاکہ وہ اپنے جانوروں کے نسلوں کو بچا سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک سندھ غریب کسانوں اور مویشیوں کی پالنا کرنے والے مالوند لوگوں کو اپنے ایک پروجیکٹ پرخالص سماجی تحفظ پروگرام کے نام سے  مویشیوں کی افزائش فراہم کر رہا ہےجس کی مدد سے آپ اپنے مویشیوں کی نسل کو بچا سکتے ہیں اور اپنے آپ کو معاشی طور پر مضبوط کر سکتے ہیں ۔اس موقع پر غریب کسانوں اور مالداروں کو ایک  نسل کے بیل دیئے گئے۔

اس موقع پر سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ فشریز قاضی اعجاز احمد مہیسر اور ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک ڈاکٹر نذیر حسین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کے پی ایس ڈنی بخش ، ڈائریکٹر اینیمل بریڈنگ ڈاکٹر منظور علی واگھیو ، ڈائریکٹر لائیو سٹاک فارم مبارک جتوئی ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک عمرکوٹ ڈاکٹر گنیش کوٹری ، ڈاکٹر اوم ، غلام اکبر ، درشن ، عمران اور دیگر نے پروگرام میں شرکت کی۔ اس سی قبل صوبائی وزیر نے کیٹل فارم میں قائم جانوروں کی مختلف نسلوں کے شیڈ کا دورہ کیا اور جانوروں کی نسلوں کے بارے میں معلومات بھی لی۔

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں