مفت میڈیکل کمیپ 19 اکتوبر تک جاری رہے گا،ڈاکٹر عاصم مبین

بدھ 16 اکتوبر 2019 18:30

عمرکو ٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ ہلال احمر حیدرآباد ہسپتال کی جانب سے پانچ روزہ مفت میڈیکل کمیپ 19 اکتوبر تک لطیف آباد یونٹ نمبر 06 میں جاری رہے گا،فری میڈیکل کیمپ میں سرجیکل، یورولوجی اور ڈینٹل کے شعبوں کے امراض کے مریضوں کا مفت معائنہ اور آپریشن کیا جائے گا۔اس فری میڈیکل کیمپ میں تمام مریضوں کو لیبارٹری ٹیسٹ، ایکسرے، الٹراساؤنڈ، داخلا،دیگراعلی قسم کی ادویات اور مفت میں آپریشن کیا جائے گا۔

ہلال احمر حیدرآباد جنرل اسپتال کے میڈکل سپرینٹینڈنٹ ڈاکٹر عاصم مبین نے بتایا پہلے مرحلے میں مریضوں کے چیک اپ سے لے کر تمام ٹیسٹ مفت اور مریضوں کو مطلوبہ کنسلٹینٹ کے چیک اپ کے بعد رجسٹریشن کی جائے گی اور دوسرے مرحلے میں رجسٹرڈ مریضوں کا آپریشن مفت اور زاکوة فنڈسے کئے جائیں گے، جبکہ دیگر میڈیکل کمپنیوں کی جانب سے فری اودیات اور شوگر کے اسٹال بھی لگائے گے ہیں،سرجیکل کیمپ کا افتتاح سرجن ڈاکٹر قمر احمد، گائینی کیمپ ڈاکٹر رعفت عارف گائناکولوجسٹ، یورولوجی کیمپ ڈاکٹر نوید اکبر، یورولاجسٹ اور ڈینٹل کیمپ کا افتتاح ڈینٹل سرجن نے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈکل سپرینٹینڈ ہلال احمر جنرل اسپتال ڈاکٹر عاصم مبین، ڈپٹی میڈیکل سپرینٹینڈ ہلال احمر جنرل اسپتال ڈاکٹر خادم حسین، میڈیکل سپرینٹینڈ ہلال احمر کارڈیک اسپتال ڈاکٹر فضل الرحمن اور ایگزیکٹیو آفسر ڈسٹرکٹ ہلال احمر اسپتال حیدرآباد سید شفقت علی وارثی کی جانب سے کیمپ میں حصہ لینے والے تمام کنسلٹینٹ کو اجرک اورسندھی ٹوپی کے تحفے پیش کئے گے۔

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں