جمہوریت مضبوط و مستحکم ہے ،ْہم کسی کی ذات کی جمہوریت کیلئے نہیں کھڑے ہونگے ،ْآصف علی زر داری

شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ظلم کے آگے سر نہیں جھکایا شہادت قبول کرلی مگر اصولوں پر سمجھوتا نہیں کیا بینظیر بھٹو نے ڈکٹیٹر کے منع کرنے کے باوجود پاکستان آکر جمہوریت کیلئے اپنی جان کی قربانی دیدی ،ْمیڈیا سے بات چیت

اتوار 10 دسمبر 2017 14:40

جمہوریت مضبوط و مستحکم ہے ،ْہم کسی کی ذات کی جمہوریت کیلئے نہیں کھڑے ہونگے ،ْآصف علی زر داری
عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ظلم کے آگے سر نہیں جھکایا شہادت قبول کرلی مگر اصولوں پر سمجھوتا نہیں کیا ،ْبینظیر بھٹو نے ڈکٹیٹر کے منع کرنے کے باوجود پاکستان آکر جمہوریت کیلئے اپنی جان کی قربانی دیدی ،ْ آج پاکستان میں جمہوریت مضبوط و مستحکم ہے ،ْہم کسی کی ذات کی جمہوریت کیلئے نہیں کھڑے ہونگے۔

اتوار کو سابق صدر آصف علی زر داری عمرکوٹ کے نزدیک رکن سندھ اسمبلی سید علی مردان شاہ کے فرزند سید امیر علی شاہ کی شادی کی تقریب میں شرکت کی ۔شرکت کے بعد پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ تھر اور عمرکوٹ کے لوگوں سے بہت پیار کرتے ہیں ،ْتھر اور عمرکوٹ کے لوگوں نے ہمیشہ بی بی کا ساتھ دیا ،ْشہید بینظیر بھٹو سے محبت کی ۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری نے کہا کہ انہیں تھر اور عمرکوٹ کے عوام کے مسائل کا احساس ہے وہ سندھ دھرتی سے بے پناہ محبت کرتے ہیں ۔آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ بہت جلد میرپورخاص کی عوام سے جلسے سے تفصیلی ملاقات کرینگے ۔اس موقع پر آصف علی زرداری کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،سید قائم علی شاہ ،سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو اور سندھ کابینہ کے کئی صوبائی وزراء ان کے ہمراہ تھے ۔آصف علی زرداری نے نئے شادی شدہ جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا بعدازاں آصف علی زرداری پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب محمد یوسف تالپور کی چائے پارٹی میں شرکت کیلئے کنری کے نزدیک گاؤں مانجھاگھر کیلئے روانہ ہوئے۔

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں