تحریک انصاف کرپشن سے پاک نئے پاکستان کیلئے جہدوجہد کررہی ہے ،ْ شاہ محمود قریشی

پنجاب سے مسلم لیگ نواز تتر بتتر ہوچکی ہے ،اب سندھ سے زرداری لیگ کا صفایا کرنا ہے

اتوار 8 جولائی 2018 17:10

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے تحریک انصاف کرپشن سے پاک نئے پاکستان کیلئے جہدوجہد کررہی ہے ،ْپنجاب سے مسلم لیگ نواز تتر بتتر ہوچکی ہے ،اب سندھ سے زرداری لیگ کا صفایا کرنا ہے ،تحریک انصاف پاکستان میں لوگوں کی امید کی کرن بن چکی ہے ،ْمخدوم شاہ محمود قریشی نے عمرکوٹ ضلع کے مختلف شہروں شادی پلی بچا بند سمیت مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسلم لیگ ن انتشار کا شکار ہوچکی ہے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا اپنا ایک بیانیہ ہے تو دوسری طرف شہبازشریف کا اپنا بیانیہ ہے انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت پاکستان تحریک انصاف کا ہے 25جولائی کا سورج کرپشن سے پاک نئے پاکستان کا سورج طلوع ہوگا مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے لوگوں کو مایوس کیا ہے ہمیں الیکشن میں انقلاب لانا ہے انشاء اللہ الیکشن میں سندھ میں تحریک انصاف اور جی ڈی ای کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں