زوالفقار علی بھٹو غریبوں اور پسماندہ طبقے کی آواز تھے، نواب یوسف تالپور

اتوار 6 جنوری 2019 19:40

عمرکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2019ء) پی پی پی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن وایم این اے نواب یوسف تالپور نے کہا ہیکہ شہید زوالفقار علی بھٹو غریبوں اور پسماندہ طبقے کے ہر دلعزیز لیڈر اور ان کی آواز تھے وہ پاکستان ہی کے نہیں بلکہ دنیا کے عطیم لیڈر تھے دنیا ان کی قائدانہ صلاحیتوں اور طرز سیاست کی آج بھی معترف ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی پی تعلقہ کنری کے تحت ٹاون کمیٹی کنری میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 91 ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر صوبائی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی و ماحولیات نواب تیمور تالپور ،پی پی پی تعلقہ کنری کے صدر شاہنواز جونیجو،سٹی چیئرمین حاجی شکیل باجوہ سمیت بڑی تعداد میں جیالے بھی موجود تھے نواب یوسف تالپور نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی ملک بنایا اور 73 کا متفقہ آئین دیا انہوں نے عوام کو نیا حوصلہ اور شعوردیا فوجی آمر ضیائ الحق اور بدترین مخالف بھی ان کے فلسفے کو ختم نہ کر سکے پی پی پی آج بھی ان کے فلسفے پر عمل پیرا ہے اور عوام کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہے۔

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں