ھ*جدید ٹیکنالوجی سے زراعت میں بہتری لانے کیلئے کوشاں ہیں،پروفیسر اشتیاق احمد راجوانا

پیر 18 نومبر 2019 22:57

ض*عمرکو ٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2019ء) ضلع عمرکوٹ زراعت سے منسلک ہے یہاں کے طالب علموں کو زراعت میں مہارت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے یہاں کی زراعت میں مزید بہتری لانے کے لیے کوشاں ہیں ، ان خیالات کا اظہار ھائر ایجوکیشن کمیشن کے چیرمین پروفیسر اشتیاق احمد راجوانا نے سندھ زرعی یونیورسٹی کیمپس عمرکوٹ میں ایکریڈیرشن کے آگاہی سیمینار سے مہمان خصوصی طور پر خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ سندھ زرعی یونیورسٹی کا کیمپس عمرکوٹ میں کھولنے سے یہاں کے مقامی طالب اور کسانوں اور سول سوسائٹی کو فائدہ فراہم کرنا ہے ، انہوںنے کہا کہ آج کے سیمینار کا مقصد یہاں کے مقامی غریب عوام کو جدید سہولیات کی فراہمی اور ایڈوانس زراعت سے متعلق معلومات فراہم کرنا ہے ، انہوںنے کہا کہ یہاں کے صحرا ئے تھرکے طالب علموں کو اس کیمپس میں موجود لائیبریری ، لیبارٹری اور جدید کمپیوٹر لیب سے فائدہ حاصل کرنا چاہئے ، انہوںنے کہا کہ ھائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے مختلف وقتوں میں ٹرینگس اور سیمینار کروائے جا رہے ہیں جس سے اس علائقے سے طالب علموں اور کسانوں کو اپنے مستقل سنوارے میں مدد حاصل ہو گی ، اس موقع پر سندھ زرعی یونیورسٹی کیمپس عمرکوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر جان محمد مری نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرعی یونیورسٹی کیمپس عمرکوٹ میں مختلف شعباجات میں ٹرینگ دی جا رہی ہے اور عمرکوٹ جیسے صحرائے تھر کے علائقے میں سندھ زرعی یونیورسٹی کا کیمپس کھولنے سے یہاںکے طالب علموں کو گھر کی دہلیز پر تعلیم فراہم کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

جس میں زیادہ سے زیادہ کاوشیں سندھ زرعی یوینورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب الدین کی ہیں ، انہوںنے کہا کہ اس کیمپس میں نا صرف ٹرینگ دی جاتی ہے‘ بلکہ ان کے ساتھ ساتھ پریکٹیکل ٹرینگ بھی فراہم کی جا رہی ہے‘اس موقع پر انہوں نے کیمپس میںموجود کچن گارڈننگ اور ٹرسری سے حوالے سے مکمل بریفنگ دی اور کیمپس کے مختلف شعباجات کا دورہ بھی کروایا ‘ سیمینار کے آخر میں ھائر ایجوکیشن کمیشن کے چیرمین پروفیسر اشتیاق احمد راجوانانے کیمپس میں شجرکاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے پودے لگائے ، اس موقع پر یونیورسٹی کے پروفیسروں ، طالب علموں ، سول سوسائیٹی اور دیگر نے بھی شرکت کی

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں