عوامی مسائل حل نہ ہونے اور عمرکوٹ سٹی میں روز بروز بڑھتی ہوئی پولیس گردی کیخلاف عمرکوٹ کے تاجر میدان میںآگئے

اتوار 18 اکتوبر 2020 17:25

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) عوامی مسائل حل نہ ہونے اور عمرکوٹ سٹی میں روز بروز بڑھتی ہوئی پولیس گردی کیخلاف عمرکوٹ کے تاجر میدان میںآگئے،عوامی مسائل کے حل اور پولیس گردی کے خاتمے کے لیے 15 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی،تاجروں نے مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں شٹر بند ہڑتال اور بھرپور احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ سٹی میں عوامی مسائل کے حل اور بڑھتی ہوئی پولیس گردی کیخلاف عمرکوٹ کے مقامی تاجروں کا اجلاس ہوا، جس تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لیکھراج مل مالہی ،عبدالغفار ناگوری ،ہریش کمار، مومن پٹھان ،مہاراج ہرچند اور دیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس شہریوں کی جان و مال اور امن امان کی ضامن ہے مگر افسوس کہ پولیس بلاجواز شہریوں کو تاجروں کو تنگ کررہی ہے پولیس کا عوام سے رویہ ہتک آمیز ہے اجلاس میں بتایا گیا کہ کہ مقامی تاجر سریش مالہی کی دوکان پر پولیس نے مبینہ طور پر بلاجواز چڑھائی کرکے قیمتی سامان اٹھانے کی کوشش کی آئے روز پولیس مختلف حیلے بہانوں سے مقامی تاجروں اور شہریوں کو پریشان کرتی ہے، تاجروں نے کہاکہ پولیس کا فرض ہے کہ شہر میں امن وامان پر توجہ دے مگر ایسا نہیں آئے روز شہر کے مین چوراہوں بازاروں سے دن دہاڑے موٹرسائیکل چوری ہورہے ہیں عمرکوٹ سٹی میں سر عام منشیات،گٹکا مین پڑی فروخت ہورہی ہے پولیس کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے میں قاصر ہے اجلاس میں تاجروں نے کہا کہ آپس میں اتحاد رکھیں اجلاس میں بتایا گیا کہ پولیس غریب ٹھیلے والوں کو بغیر بھتے منتھلی کے روزگار نہیں کرنے دیتی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں عوامی مسائل کے حل اور تاجروں کے مسائل کیلیے ایک پندرہ رکنی کمیٹی بھی قائم کی گئی جو بالا حکام ضلع انتظامیہ سے ملاقاتیں کرکے مسائل کے حل کیلیے جہدوجہد کرے گی

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں