پی ایس 52 ضمنی الیکشن، اپوزیشن کی بڑی فتح

124 میں سے 112 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے امیدوار نے حکومتی اتحاد کیخلاف بڑی لیڈ حاصل کر لی

muhammad ali محمد علی پیر 18 جنوری 2021 20:55

پی ایس 52 ضمنی الیکشن، اپوزیشن کی بڑی فتح
کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18جنوری 2021ء) پی ایس 52 ضمنی الیکشن، اپوزیشن کی بڑی فتح، 124 میں سے 112 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلز پارٹی کے امیدوار نے حکومتی اتحاد کیخلاف بڑی لیڈ حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں ضمنی انتخاب پی ایس 52 عمر کوٹ میں پیپلزپارٹی نے انتخابی میدان مار لیا، پیپلزپارٹی کے امیدوارامیر علی شاہ نے 51 ہزار ووٹوں سے آگے ہیں ، جبکہ مدمقابل جی ڈی اے کے امیدوار غلام ارباب رحیم 25 ہزار ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔

انتخابی حلقے پی ایس 52 کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق 112 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں پیپلزپارٹی کے امیدوار امیر علی شاہ 51 ہزار 106 ووٹ لے کر آگے ہیں۔ جبکہ حلقے میں جی ڈی اے کے امیدوار غلام ارباب رحیم 25 ہزار938 ووٹ لے کر دوسرے نمبر ہیں۔

(جاری ہے)

حلقے میں کل 124 پولنگ اسٹیشنز ہیں جس میں سے 112 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی فتح یقینی بنا دیا ہے۔

یہاں واضح رہے کہ ملک میں کرونا وبا کے باعث کئی ماہ تک کسی حلقے میں ضمنی الیکشن کا انعقاد نہیں ہوا۔ اب کئی ماہ بعد کسی اسمبلی کے حلقے میں ضمنی الیکشن کا انعقاد ہوا، جس مین پیپلز پارٹی میدان مارنے میں کامیاب رہی ۔ پی ایس 52 کے بعد اگلا ضمنی الیکشن پی ایس 2 ملیر کراچی میں 16 فروری کو ہوگا۔ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ایس 88 ملیر۔

II کے ریٹرننگ آفیسر کے پاس 28 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ 8 امیدواروں کی دستبرداری کے بعد 20 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ پی ایس 88 ملیر۔II سے انتخاب لڑنے والے 20 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جارہے ہیں۔ متعلقہ حلقہ میں پولنگ 16 فروری 2021 بروز منگل کو ہوگی۔

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں