ساری جمہوری قوتیں متحد ہیں، الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کا جواب دینا ہوگا،بلاول بھٹو

سب کو کرپٹ کہنے والوں کی پوری جماعت کرپٹ نکلی، بھارت اور اسرائیل نے فنڈنگ کی ، الیکشن کمیشن کیوں فیصلہ جاری نہیں کررہا،عوام نے دشمن قوتوں کو جواب دے دیا، کٹھ پتلی کو استعفا دینا پڑے گا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کا خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 19 جنوری 2021 15:58

ساری جمہوری قوتیں متحد ہیں، الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کا جواب دینا ہوگا،بلاول بھٹو
عمر کوٹ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19جنوری 2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام نے دشمن قوتوں کو جواب دے دیا ، کٹھ پتلی کو استعفا دینا پڑے گا، سب کو کرپٹ کہنے والوں کی پوری جماعت کرپٹ نکلی،بھارت اور اسرائیل نے فنڈنگ کی ، الیکشن کمیشن کیوں فیصلہ جاری نہیں کررہا، عوام پی ڈی ایم کے ساتھ ہے ،جعلی حکمرانوں کو پاکستان سے بھگانا پڑے گا۔

انہوں نے عمر کوٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی یتیموں کا ٹولہ کل مشرف کے ساتھ تھا آج عمران خان کے ساتھ ہے، آپ نے ان کو بھگا دیا ہے، عمر کوٹ کی عوام نے جمہوری ، معاشی حقوق کیلئے ہمیشہ جدوجہد کی ہے، سب کو کرپٹ کرپٹ کہنے والے خود کرپٹ اور پوری جماعت کرپٹ نکلی، عمر کوٹ کی عوام نے دشمن قوتوں کو جواب دے دیا ، کٹھ پتلی کو استعفا دینا پڑے گا، ورنہ عوام اسلام آباد میں پہنچ کر استعفا چھین کر لیں گے۔

(جاری ہے)

آپ کو پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کا ساتھ دینا پڑے گا، آپ نے عمر کوٹ سے سلیکٹڈ نظام بھگا دیا ہے، پورے پاکستان سے بھگانا پڑے گا، عوام کے ووٹوں پر ڈاکا ڈال کر وزیراعظم بنایا گیا ہے، یہ نالائق م نااہل اور جعلی وزیراعظم ہے، اس نے غریب عوام کا جینا حرام کردیا ہے، مہنگائی کی سونامی میں کسان اور غریب مررہے ہیں، عوام کی منتخب حکومتی ہے تو وہ عوام کے مسائل حل کرتی ہے، مگر وہ لوگ جو کسی اور اشارے پر حکومت بناتے ہیں پھر وہ ان کی طرف دیکھتے رہتے ہیں، عوام کو بھول جاتے ہیں ، الیکشن کمیشن کے سامنے پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کیس کے خلاف احتجاج ہورہا ہے، شہیدبے نظیربھٹو کو سکیورٹی رسک اور ہماری حکومت کو ختم کردیا گیا، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ سے آئے ، پیسا بھارت اور اسرائیل سے آیا ہے، ہر پاکستانی سوال کررہا ہے کہ الیکشن کمیشن کیوں نہیں بتاسکا کہ پی ٹی آئی کا فارن فنڈنگ کا فیصلہ کیوں نہیں ہورہا ہے؟آج ساری جمہوری قوتیں الیکشن کمیشن کے سامنے کھڑے ہیں ، الیکشن کمیشن کو جواب دینا پڑے گا۔


عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں