الیکشن کمیشن کو اس عوام کو جواب دینا پڑے گا، بلاول بھٹوزرداری
ہمارا وزیراعظم صرف سلیکٹڈ نہیں اسپانسرڈ بھی ہے،مہنگائی کے سونامی میں ہمارے مزدور اور کسان مر رہے ہیں،چیئرمین پیپلزپارٹی بتایا جائے کہ اسرائیل اور بھارت کے کون سے شہری ہیں جو عمران خان کو پیسے دیتے رہے ہیں ،عمرکوٹ میں کامیابی پر تقریب سے خطاب
منگل 19 جنوری 2021 17:27
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آج تک وہ جواب نہیں دے سکے کہ امریکا میں سلائی مشین بیچتے بیچتے عمران خان کی بہن کو وہ مراعات کس طرح ملیں، آج تک جواب نہیں دے سکے کہ خیبرپختونخوا میں پورے ملک کی سب سے مہنگی بس چل رہی ہے جس میں کبھی آگ لگ جاتی ہے، کبھی عوام دھکا دے کر چلاتی ہے لیکن کوئی اس کرپشن کا حساب نہیں دیتا۔
انہوں نے کہا کہ آج پی ڈی ایم الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کررہی ہے، شہید بینظیر بھٹو کو سیکیورٹی رسک قرار دیا گیا ہماری حکومتوں کو ختم کردیا گیا اور جنہیں انہوں نے حکومت دلوادی ہے یہ لوگ تو فارن فنڈنگ سے آئے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہاکہ ہر پاکستانی سوال کررہا ہے کہ الیکشن کمیشن 2014 سے لے کر آج تک یہ کیوں نہیں بتا سکا کہ پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ کیوں ہورہی ہے، اسرائیل اور بھارت کے کون شہری ہیں جو عمران خان کو پیسے دیتے رہے۔انہوں نے کہا کہ جب عوام کے ووٹوں سے حکومت بنتی ہے تو وہ عوام مسائل بھی حل کرتی ہے لیکن جو کسی کے اشارے پر حکومت بناتے ہیں وہ ان کی جانب ہی دیکھتی رہتے ہیں اور عوام کو بھول جاتے ہیں۔ضمنی انتخاب میں کامیابی پر انہوں نے کہا کہ عوام دشمن، جمہور دشمن، غریب دشمن طاقت کو جواب دے دیا ہے، انہوں نے کہا کہ عوام نے ان 'پیروں' کو جواب دے دیا ہے جو ٹھیکے پر اسٹیبلشمنٹ کے لیے کام کرتے ہیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عوام نے ان سیاسی یتیموں کے ٹولے کہ جو کل مشرف کے ساتھ کھڑے تھے آج عمران خان کے ساٹھ کھڑے ہیں انہیں دوسری مرتبہ بھگا دیا ہے، اب تھر میں بھی قومی اسمبلی کا انتخاب آرہا ہے اور وہاں سے بھی انہیں بھگانا ہے۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی کی سونامی میں ہمارے مزدور اور کسان مر رہے ہیں، اگر اس حکومت کو ہم گھر نہیں بھیجیں گے تو عوام کے ساتھ ہونے والے ظلم کو کون روکے گا۔انہوں نے کہا کہ آج تک پاکستان کے عوام کو آٹا چوری اور چینی چوری کی کرپشن کا کوئی جواب نہیں ملا، ہم انصاف مانگتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ 'اس کٹھ پتلی کو استعفی دینا پڑے گا ورنہ عمر کوٹ کے عوام اسلام آباد پہنچ کر اس سے استعفی چھین لیں گی'۔بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ عوام نے اس ملک کی معاشی، انسانی حقوق کی جدوجہد کے لیے ہمیشہ جدو جہد کی ہے اور اب آپ کو پی ڈی ایم کا ساتھ دینا پڑے گا، عمر کوٹ سے سیلکٹڈ کو بھگا دیا ہے اور اب پورے ملک سے بھگانا پڑے گا۔ان کا آپ کے ووٹوں کو چھین کا اسے وزیراعظم بناگیا ہے جو نااہل اور نالائق وزیراعظم ہے اور دو سال کے عرصے میں عوام کا جینا حرام کردیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عمرکوٹ میں پولیس کی کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار ، اسلحہ اور منشیات برآمد
ضلع عمرکوٹ میں موجود بارش کے تمام قدرتی گزرگاہوں کو صاف کیا جائے، ڈپٹی کمشنر
صاف پانی لوگوں کی بنیادی ضرورت ہے اس کی فراہمی کے لیئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں ، ولی محمد بلوچ
صاف پانی لوگوں کی بنیادی ضرورت ہے، صاف پانی کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے، ڈپٹی کمشنر
مسلم لیگ نواز کی رکن قومی اسمبلی نیلم کماری نے مسلم لیگ نواز عمرکوٹ کے وائس پریذیڈنٹ سید صفدر علی شاہ ..
مسلم لیگ نواز کی رکن قومی اسمبلی نیلم کماری نے مسلم لیگ نواز عمرکوٹ کے وائس پریذیڈنٹ سید صفدر علی شاہ ..
عمرکوٹ کے نوجوان نجی ٹی وی کے رپورٹر اسد علی بھرگڑی پر قاتلانہ حملہ صحافی شدید زخمی
تاریخ ان قوموں کا احترام کرتی ہے جو اپنے علمی سرمائے کی حفاظت کرنا جانتے ہیں،ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ
سماجی تنظیم کمیونٹی ورلڈ سروس ایشیا کی جانب سے عالمی یوم صحت کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
پانی کے عالمی دن موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس سے آگاہی ریلی کا انعقاد
جب تک متعلقہ افسران کو اپنی اپنی ذمہ داریوں کے بارے میں مکمل تفصیلی معلومات نہیں ہوں گی تب تک وہ ان کی ..
عمرکوٹ میں نیا شراب خانہ کسی صورت قبول نہیں ہے انتظامیہ پولیس اور محکمہ ایکسائز عوام کے جذبات سے نہ کھیلے،شہری ..
عمرکوٹ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت