کرپشن بدعنوانیوں کوبے نقاب کرنے پرہمارے کارکنوں پرجھوٹے کیس بنائے جارہے ہیں،حلیم عاد ل شیخ

جمعرات 22 اپریل 2021 16:55

کرپشن بدعنوانیوں کوبے نقاب کرنے پرہمارے کارکنوں پرجھوٹے کیس بنائے جارہے ہیں،حلیم عاد ل شیخ
عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2021ء) کنری میں فکس اٹ کے صوبائی رہنما اور پی ٹی آئی کے کارکن محمد عمر پرایف آئی آر درج کیے جانے کامعاملے پرسندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ نے ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ پیپلزپارٹی نے سندھ میں جنگل کاقانون لگارکھاہے کرپشن بدعنوانیوں کوبے نقاب کرنے پرہمارے کارکنوں پرجھوٹے کیس بنائے جارہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ محمد عمرپرعمرکوٹ انتظامیہ کی کرپشن بے نقاب کرنے پر ایک بار پھر پر جھوٹا کیس بنایا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے احساس پروگرام کے تحت مستحقین میں احساس کفالت کی رقم تقسیم کی جارہی ہے آج ہمارے ساتھی محمد عمر نے ان کی کرپشن بے نقاب کی تو گرفتار کر کے جھوٹا پرچا کاٹ دیا ہے انتظامیہ اور پولیس احساس پروگرام کے سینٹرز سے رقم کی کٹوتی میں خود ملوث ہے ۔

(جاری ہے)

حلیم عادل شیخ نے کہاکہ اسسٹنٹ کمشنر کنری احساس کفالت سینٹر سے روزانہ دو لاکھ روپے بھتہ وصول کرتاہے انتظامیہ کی کرپشن کو محمد عمر نے بے نقاب کیا جس کی سزا ان کو دی گئی ہے انہوں نے کہاکہ اس طرح کے جھوٹے مقدمات سے ہمارے ٹائیگرزکو ڈرایا دھمکایا نہیں جاسکتاہے، انہوں نے کہاکہ اس سے قبل ہمارے کارکنوں اویس خان، بہارو مل کولہی، محبتی مولا بخش پر بھی کنری میں جھوٹے مقدمات بنائے گئے تھے۔

حلیم عادل شیخ نے کہاکہ پیپلزپارٹی انتقامی سیاست سے بازرہے اب ظلم انتقام اورزیادتیوں کا سلسلہ زیادہ دیر نہیں چلے گا۔ پیپلزپارٹی نے سندھ میں جنگل کاقانون بنا کر رکھا ہے۔انہوں نے فکس اٹ کے رہنما محمد عمر پرمقدمہ بنانے اور گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ محمد عمر کو فوری رہا کیا جائے ۔حلیم عادل شیخ نے کہاکہ ہم اپنے ٹائیگرز کارکنوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ایک ایک زیادتی کا حساب لیں گے حلیم عادل شیخ نے اپنے کارکنان کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ کارکنان حوصلہ رکھیں سندھ کی عوام بہت جلد پیپلزپارٹی سے نجات حاصل کرے گی آنے والا وقت تحریک انصاف کاہے پیپلزپارٹی کی کرپشن لوٹ کھسوٹ اور انتقامی کاروائیوں کا ایک ایک پائی کاحساب لیاجائے گا۔

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں