تھر فیسٹیول میں آتش بازی کے باعث آسمان اور فضامیں روشنی کے رنگ بکھر کر لوگوں کے دل موہ لیے

فیسٹیول کا مقصد عمرکوٹ کی اہمیت کودنیا میں اجاگر کرناتھا عمرکوٹ سندھ کا قدیم تاریخی اثاثہ ہے اور سندھ صوبہ ثقافتی ورثہ سے مالا مال ہے، صوبائی وزیر سردار شاہ

اتوار 26 مارچ 2017 18:10

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) عمرکوٹ اور تھر کی ثقافتی رنگوں سے رنگین تھر اور پارکر فیسٹیول نے اپنے آخری روزتھر فیسٹیول نے شاندار آتش بازی کے باعث آسمان اور فضامیں روشنی کے رنگ بکھر کر لوگوں کے دل موہ لیے۔ تھر فیسٹیول کی اختتامی تقریب نے نئی تاریخ رقم کردی۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ثقافت کلچروسیاحت سید سردار شاہ نے کہا کہ اس فیسٹیول کا مقصد عمرکوٹ کی اہمیت کودنیا میں اجاگر کرناتھا عمرکوٹ سندھ کا قدیم تاریخی اثاثہ ہے اور سندھ صوبہ ثقافتی ورثہ سے مالا مال ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمرکوٹ پاکستان کا ایک تاریخی منفرد اہمیت کا حامل شہر ہے ۔عمرکوٹ نے تاریخ میں کئی سپوتوں کو جنم دیا۔ صوبائی وزیر نے کامیاب تھر فیسٹیول کرانے پر رہنمائوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اعلان کیا کہ محکمہ ثقافت کلچر نومبر میں جلد دوسرا تھراور پارکر فیسٹیول منعقد کرایا جائے گا۔

(جاری ہے)

تھر فیسٹیول میں سگھڑ کچھری،اور مشاعرے میں سندھ کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے شاعروں ،اور سگھڑوں نے اپنا کلام پیش کرکے لوگوں سے داد حاصل کی۔

تھر فیسٹیول میں تھر اور سندھ کی ثقافت کے خصوصی اسٹال لوگوں کی توجہ کامرکز رہے۔ خاص کرکے تھر کے لذیذ کھانوں کا اسٹال میں گہری دلچسپی لی گئی اور لوگوں نے تھر کے پکوان کھاکر انجوائے کیا۔ آخری روز ملاکھڑہ بھی ہوا جس میں سندھ بھر سے آئے ہوئے پہلوانوں نے اپنے جوہر دکھائے۔ اختتامی تقریب میں ادیبوں ،شاعروں ،اور صحافیوں ،کو اچھی کاکردگی دکھانے پر محکمہ ثقافت کلچر کی جانب سے خصوصی ایوارڈ اور وظائف تقسیم کیے گئے۔

بہترین رپورٹنگ کرنے پر سینئر صحافیوں سید ریحان شاہ ،حاجی گل حسن آریسر،ناہید حسین خٹک ،کانجی مل،غلام محمد کمبار،بھگوان داس لوہانہ ،گل منیر،سمیت دیگر افراد میں ایوارڈ تقسیم کیے گئے۔ صوبائی وزیر سید سردار شاہ نے کامیاب تھر میلہ کرانے پر میلہ آرگنائزنگ کمیٹی کے رہنمائوں بنسی مالھی،حلیم سومرو ،سیلمان راہموں،امتیاز کمبار،اور محکمہ سیاحت وثقافت کے ڈی جی خالد چاچڑ،انتظامیہ کاشکریہ اداکیا۔

آخر میں گلوکاروں اور فنکاروں جن میں شنیلاعلی،مائی دھائی ،اسیٹج فنکار میاں مھٹو،حمیرا چنا ،دلبر چانڈیو ،سھراب فقیر ،اور دیگر فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے لوگوں کے دل جیت لیے۔ آخر میں شاندار آتش بازی نے آسمان کو رنگوں نور سے بھر دیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے ایونٹ ہونے چاہیے تاکہ لوگوں کو انجوائے مینٹ کا موقع ملتا رہے۔

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں