ٹائیفایڈ مہم سے متعلق من گھڑت پروپیگنڈہ پر عوام اعتبار نہ کریں ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون حق نواز شر

جمعہ 22 نومبر 2019 17:12

عمرکو ٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون حق نواز شر نے کہا کہ ٹائیفایڈ مہم سے متعلق من گھڑت پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے والدین شوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی جھوٹی اطلاعات پر اعتبار نا کریں یہ بات انہوں نے ٹائیفایڈ آگاہی مہم کی نگرانی کے حوالے سے خلیفوں سلیمان راہموں اسکول، سیف اسکول کھوسہ محلہ،دا اسمارٹ اسکول اور بریٹش اسکول عمرکوٹ اور دیگر اسکولوں کے دورے کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ بعض حلقوں کی جانب سے ٹائیفایڈ مہم کے حوالے سے بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگینڈا کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ٹایفائڈ کے بخار کی ویکسین ضلع عمرکوٹ میں 30 نومبر 2019 تک جاری رہے گی جس میں 09ماھ سی15 سال تک کے عمر کے بچوں کو ٹایفائڈ بخار کی حفاظتی ویکسین لگائی جائے گے، انہوں نے کہا کہ اس مہم کو کامیاب کرنے کے لیے ہم سب کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گاتاکہ سو فیصدنتایج حاصل کئے جا سکیں، انہوں نے کہا کہ صحت مند بچوں سے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے اس لیے ہم سب کو بچوں کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے پیشگی حفاظتی اقدامات کرنے چائیں، انہوں نے کہا ٹائیفایڈ بخار عام ادویات سے ختم ہو جاتا تھا لیکن اب ٹائیفایڈ کی صورت میں عام ادویات اثر نہیں کرتی ہیں اور ہم سب خوش نصیب ہیں کہ یہ مہم پہلی مرتبہ سندھ حکومت سے تعاون سے سندھ بھر میں شروع کی گی ہے اس لیے ہم سب کو اس مہم سے فائدہ اٹھانا چاہئے اور کسی بھی منفی پروپیگینڈااور چھوٹی خبروں پر اعتبار نہیں کرنا چاہئے، بعدازا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون حق نواز شر نے بریٹش اسکول عمرکوٹ میں بچوں کو ٹائیفایڈ سے بچاؤ کی ویکیشن کی، اس موقع پر آپ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عمرکوٹ ڈاکٹر الھداد راٹور، پوکل پرسن پولیو ڈاکٹر فرید احمد ھنگورجو، ڈاکٹر ھیمجی اور دیگر ڈاکٹرز موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں