عمرکوٹ، سندھ حکومت کھیلوں کی فروغ کے لیے ترجیحاتی بنیادوں پر کام کر رہی ہے، ڈاکٹر نور علی شاہ

پیر 16 دسمبر 2019 16:05

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2019ء) کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے نوجوان زندگی کے ہر شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں، سندھ حکومت کھیلوں کی فروغ کے لیے ترجیحاتی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظھار مہمان خصوصی ضلع کونسل عمرکوٹ کے چئیرمین ڈاکٹر نور علی شاہ نے شہید بینظیر بھٹو سپر گولڈ کرکٹ ٹورنامینٹ کے فائنل میچ کی اختتامی تقریب سے خطاب میں کیا۔

انہوں نے کہا کھلاڑیوں کو ہر ممکنہ سہولت میسر ہو تو ان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کھیلوں کی بدولت نوجوان ذہنی اور جسمانی طور پر فٹ رہتے ہیں اور درپیش چیلنجوں سے نمٹنیکے لیے بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، کھیلوں کے فروغ کے لیے ہم سب کو اپنا اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے چئیرمین حاجی خالدسراج سومرونے کہا کہ عمرکوٹ کے ماروی گرائونڈ میں ہمیشہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں ہوتی رہتی ہیں لیکن اس ٹورنامنٹ میں شہریوں نے بھرپور شرکت کرکے ٹورنامنٹ کو مزید خوبصورت کردیا۔

تیسرے شہید بینظیر بھٹو سپر گولڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل ذکریا کرکٹ کلب عمرکوٹ نے جیت لیا۔ انعامات کی تقریب میں ضلع کونسل چئیرمین ڈاکٹر نور علی شاہ اور میونسپل کمیٹی کے چئیرمین حاجی خالدسراج سومرو نے رنراپ ٹیم کو ٹرافی اور پانچ ہزار روپے کیش انعام دیا اور ونر ٹیم کوٹرافی کیساتھ دس ہزارروپے انعام بھی دیا۔ اس موقع پر شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں