میرے والد نے 41 سال تک عمرکوٹ کے عوام کی خدمت کی، امیرعلی شاہ

منگل 19 جنوری 2021 13:52

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی سیدامیر علی شاہ نے کہاہے کہ ان کے والد نے 41 سال تک عمرکوٹ کے عوام کی خدمت کی،جیت اسی خدمت کا نتیجہ ہے، وہ ہندو برادری کے بھی شکر گزار ہیں جس نے ان پر اعتماد کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے مختصر بات چیت میں انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ عوام کے ساتھ رہیں گے۔واضح رہے کہ عمرکوٹ میں ہونے والے پی ایس 52 ضمنی الیکشن کے مکمل غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیر علی شاہ 55904 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ جی ڈی اے کے ارباب غلام رحیم 30921 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔پی ایس 52 کی نشست سابق صوبائی وزیر اور امیر علی شاہ کے والد علی مردان شاہ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں