عمرکوٹ سی آئی اے پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پرکاروائی کرتے ہوئے دو اعلی نسل کے قیمتی ہرن برآمد کرکے تین شکاری گرفتار کرلیے

پیر 25 جنوری 2021 16:03

عمر کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) عمرکوٹ سی آئی اے پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پرکاروائی کرتے ہوئے دو اعلی نسل کے قیمتی ہرن برآمد کرکے تین شکاری گرفتار کرلیے۔ آئے روز قیمتی اعلی نسل کے ہرنوں کے شکار کے باعث اعلی نسل کے ہرنوں کی نسل کوشدید خطرات لاحق ہیں۔ محکمہ وائلڈ لائف اعلی نسل کے ہرنوں کی اسمگلنگ اور شکارروکنے میں ناکام ہوگئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ سی آئی ای پولیس نے چھور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طورپر تین شکاری علی مراد،نثار بروہی ، اور عطااللہ بروہی کو گرفتارکر کے گاڑی نمبر "995 -AKW" سے دو اعلی نسل کے قیمتی ہرن برآمد کرلیے معلوم ہوا ہے کہ یہ اعلی نسل کے ہرن حیدرآباد فروخت کیلئے اسمگل کیے جارہے تھے یہ امر قابل ذکر ہے کہ حکومت سندھ کا محکمہ وائلڈ لائیف عمرکوٹ ،تھرپارکر میں ہرنوں کے شکار اعلی نسل کے ہرنوں کی اسمگلنگ کو روکنے میں ناکام رہاہے بااثر شکاری تھرپارکر کے سرحدی باڈر والوں علاقوں سے اعلی نسل کے قیمتی ہرن شکار کرکے کراچی ،حیدرآباد میں خفیہ طور پر ایک ہرن ساٹھ ہزار روپے سے لیکر ایک لاکھ روپے تک فروخت کیا جاتا ہے اس کیعلاوہ بااثر شکاری عمرکوٹ ،تھرپارکر کے اپنے مختلف خفیہ ٹھکانوں پر ہرن کاگوشت دوہزار سے تین ہزار روپے تک کلو فروخت کیا جاتا ہے عمرکوٹ کے سماجی حلقوں نے محکمہ وائلڈ لائیف اور بالا حکام سے مطالبہ کیا ہیکہ تھرپارکر اور عمرکوٹ کے سرحدی باڈر پر اعلی نسل کے قیمتی ہرنوں کی نسل کو بچایا جائے ہرن اور مور تھر کا قدرتی حسن ہے ۔

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں