بااثر چور ضعیف شخص عبدالرحمن اور اسکے غریب چرواہے بیٹے کو دھمکیاں دینے لگے

پیر 10 جنوری 2022 16:29

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2022ء) چوری اوپر سے سینہ زوری صحرائے تھر کا رہائشی عبدالرحمن سمیجو اور اسکے چرواہا بیٹے کی نو بکریاں چوری ہونے کی پولیس اسٹیشن میں رپورٹ کرانے کے بعد بااثر چور ضعیف شخص عبدالرحمن اور اسکے غریب چرواہے بیٹے کو دھمکیاں دینے لگے پولیس انصاف دینے چوروں کیخلاف کارروائی کرنے کے بجائے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے ۔

پریس کلب کے سامنے عمررسیدہ شخص عبدالرحمن اور اسکے غریب معذور بیٹے کے ساتھ احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ تقریبا نو ماہ قبل کھوکھراپار پولیس اسٹیشن پر نو بکریاں چوری کرنے کا مقدمہ مبینہ طور پر چار چوروں جن میں ابراہیم رحمن ،جلال ،احمد سیمجو اوردیگر نے مل کر مبینہ طور پر نو بکریاں چوری کی پولیس بااثر چوروں کے خلاف کاروائی نہیں کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

واقعہ کا کیس درج ہونے کے باوجود بااثر چورمجھے اور میرے معذور چرواہے بیٹے کو دھمکیاں دے رے ہیں ۔عبدالرحمن سیمجو نے بتایا کہ کچھ ماہ قبل میری نو بکریاں چوری ہوئیں گائوں والوں کی موجودگی میں پیروں کے نشانات مبینہ طورپر ابراہیم رحمن سیمجو اور اسکے بھائیوں کے گھر تک تھے فیصلہ کرنے والوں نے بھی ان کو مبینہ بکریاں چوری کرنے کا ذمیوار قرار دیا مگر اتنا عرصہ گذر جانے کے باوجود میری بکریاں نہیں ملیں بلکہ بااثر چور مجھے اور میرے معذور چراوہے بیٹے کو دھمکیاں دی جارہی ہے۔

عبدالرحمن سیمجو نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کھوکھراپار پولیس بکریاں چور کیخلاف کاروائی کرنے میں بے بس دکھائی دیتی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ مجھے اور میرے معذور بیٹے کو تحفظ دیاجائے اور میری بکریاں مجھے دلائی جائیںمیں ایک غریب شخص ہوں میرا یہی سب کچھ تھا۔

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں